ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے نے‘‘ہماری زمین، ہمارا مستقبل’’ کے موضوع کے ساتھ عالمی یوم ماحولیات منایا

Posted On: 06 JUN 2024 4:12PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے ہر سال کی طرح اس سال کے عالمی یوم ماحولیات کے موضوع ‘‘ہماری زمین، ہمارا مستقبل’’ کے مطابق 5 جون 2024 کو عالمی یوم ماحولیات منایا۔ عالمی یوم ماحولیات 2024 کا تھیم زمین کی بحالی، صحراکاری کو روکنے اور خشک سالی سے بچنے پر مرکوز ہے۔ محترمہ جیا ورما سنہا، چیئرپرسن اور سی ای او، ریلوے بورڈ اور ریلوے بورڈ کے دیگر سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔ چیئرپرسن اور سی ای او، ریلوے بورڈ نے ریلوے حکام کو ماحولیاتی تحفظ کی مزید سرگرمیوں میں اپنی کوششیں بڑھانے کی ترغیب دی۔

اس سال ہندوستانی ریلوے‘مشن لائف’ پر بڑے پیمانے پر متحرک ہونے کے لیے بڑے پیمانے پر رسائی اور وکالت کی سرگرمیاں بھی کر رہی ہے ،جس کا مقصد لوگوں کو جون 2024 کے مہینے کے دوران ماحول سے متعلق رویے کی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں بیدار کرنا ہے۔ اب تک تمام ہندوستانی ریلولے میں249 بیداری اور 147 ایکشن ایونٹس کا انعقاد کیا گیا، جس میں4921 شرکاء نے حصہ لیا۔ ہندوستانی ریلوے میں مجموعی طور پر 4395 ‘مشن لائف’ حلفوں کا  بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ہندوستانی ریلوے بلک ٹرانسپورٹیشن کا ایک ماحول دوست ذریعہ ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے، ریلوے مسلسل اقدامات کر رہا ہے جو آلودگی/جی ایچ جی کے اخراج کو کم کرنے، وسائل اور توانائی حسن کارکردگی کو فروغ دینے اور پائیداری میں حصہ ڈال کر ماحول پر مثبت اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ پائیداری کے لیے ہندوستانی ریلوے کی طرف سے کیے گئے کچھ بڑے پالیسی اقدامات درج ذیل ہیں:

  • ہندوستانی ریلوے نے اپریل2024 تک 63,456 روٹ کلومیٹر(آر کے ایم)کو بجلی فراہم کی ہے ،جو ہندوستانی ریلوے کے کل براڈ گیج نیٹ ورک کا 96فیصدسے زیادہ ہے۔
  • کل2637 اسٹیشنوں اورسروس بلڈنگز کو سولر روف ٹاپ پلانٹس فراہم کیے گئے ہیں، جن کی کل بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت177 میگاواٹ ہے۔
  • سُپر-ای سی بی سی کی تعمیل کے ساتھ ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر عمارتوں کی دوبارہ ترقی کے لیے توانائی کی بچت سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ یہ سُپر- ای سی بی سی رہنما خطوط اس مقصد کے ساتھ تیار کیے گئے ہیں کہ موسمیاتی ریسپانسیو عمارت کے ڈیزائن اور توانائی کی بچت والی ٹیکنالوجیز کے ذریعے توانائی کی مانگ کو کم کیا جائے۔
  • بڑے ریلوے اسٹیشنوں کی دوبارہ ترقی کے لیےہندوستانی ریلوے نے انوائرمنٹ مینجمنٹ پلان کی شکل میں رہنما خطوط فراہم کیے ہیں۔ ارد گرد کے علاقوں میں تعمیرات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے زونل ریلوے میں ان رہنما خطوط پر عمل کرنا ضروری ہے۔
  • ایک پالیسی اقدام کے طور پرہندوستانی ریلوے نے اپنے مال بردار صارفین کو کاربن سیونگ پوائنٹس کو‘‘ریل گرین پوائنٹس’’ کے نام سے منسوب کرنے کا تصور متعارف کرایا ہے، جو کاربن کے اخراج سے متعلق متوقع بچت کی تفصیلات فراہم کرتے ہیں۔ ماحولیاتی اثرات پیدا کرنے میں صارفین کی شرکت کا یہ اقدام انہیں مستقبل میں ٹرین کے ذریعے مزید نقل و حمل کے لیے تحریک دے گا۔
  • ہندوستانی ریلوے نے کچرے کے انتظام کی جامع حکمت عملیوں کو نافذ کیا ہے، جو ری سائیکلنگ، کمی اور اس کے ذمہ دارانہ طریقے سے نپٹارے پر زور دیتی ہے۔ گرین اسپیس کی تخلیق، خطرناک کچرا جاتی مواد کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا اور زیر زمین پانی کو ریچارج کرنا ،زمین کے انحطاط کو روک سکتا ہے۔
  • ہندوستانی ریلوے نے اپنے پیداواری عمل میں توانائی کو مؤثر بنانے کے لیے بڑے قدم اٹھائے ہیں۔ اس وقت تمام 8 پی یو اور 44 ورکشاپس آئی ایس او- 50001 سرٹیفائیڈ ہیں جو توانائی کے تحفظ اور توانائی کی بہتر کارکردگی کے تئیں عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔
  • تقریباً 700 بڑے ریلوے اسٹیشنوں کو آئی ایس او 14001 میں انوائرنمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ہندوستانی ریلوے نے تقریباً 65 ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس، 86 واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس، 90 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس، 18 ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس،186ویسٹ ٹو کمپوسٹ اور32سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹس لگائے ہیں۔تقریباً 208 اسٹیشنوں پر کمپوسٹنگ پلانٹس ہیں اور 193 ریلوے اسٹیشنوں میں مٹیریل ریکوری کی سہولیات موجود ہیں۔
  • بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر تقریباً 826 پلاسٹک واٹر بوتل کرشنگ مشینیں لگائی گئی ہیں۔
  • ہماری سوچھ بھارت تحریک کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی ریلوے نے حفظان صحت کا ماحول فراہم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں:
  1. ہندوستانی ریلوے نے اپنے تمام ڈبوں میں بائیو ٹوائلٹس کی فٹمنٹ کو یقینی بنایا ہے، جس سے ٹرینوں سے انسانی فضلہ کے براہ راست اخراج کا مسئلہ ختم ہو گیا ہے۔ بیت الخلاء میں پانی کی کھپت کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ہندوستانی ریلوے نے نئے کوچوں میں بائیو ویکیوم ٹوائلٹس کی فٹمنٹ شروع کی ہے۔
  2. سال24-2023 میں ریلوے میں کل تقریباً 76 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔

****

ش ح۔م م۔ن ع

U:7212


(Release ID: 2023252) Visitor Counter : 98