وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ  اور عمان کی شاہی بحریہ کے درمیان اسٹاف سطح کی بات چیت کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد

Posted On: 06 JUN 2024 3:56PM by PIB Delhi

بحری شعبے میں ہندوستان اور عمان کے درمیان موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں  ہندوستانی بحریہ (آئی این) اور عمان کی شاہی بحریہ (آر این او) کے درمیان اسٹاف سطح کی بات چیت کا  چھٹا ایڈیشن 04-05 جون 2024 تک نئی دہلی میں منعقد ہوا۔

عمان کی شاہی بحریہ کے وفد کی قیادت ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز سی ایم ڈی جاسم محمد علی البلوشی کر رہے تھے۔  جبکہ  ہندستانی بحریہ وفد کی قیادت کموڈور منمیت سنگھ کھرانہ نے کی۔ بحریہ سے بحریہ کے عملے کے درمیان کے بات چیت  کا سلسلہ دو تاریخی سمندری پڑوسیوں کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسٹاف سطح کی  بات چیت کے دوران، دونوں فریقوں نے مشترکہ بحری سیکیورٹی چیلنجز پر غور خوض کیا، جن کے لیے سمندر میں باہمی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے، اور دونوں بحریہ نے  آپریشنل تعاون، معلومات کو  مشترک کرنے سے متعلق بات چیت کی۔ اس کے علاوہ بحری شعبے میں بیداری، تربیت، موسمیات، ہائیڈروگرافی اور تکنیکی مدد سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وفد  نےگروگرام میں آئی ایف سی-آئی اوآر  کا بھی دورہ کیا اور ہندوستانی بحریہ کے نیول اسٹاف کے  ڈپٹی چیف  وائس ایڈمرل ترون سوبتی سے ملاقات کی۔

عمان خلیجی خطے میں ہندوستان کے قریبی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور اسٹاف سطح کی  بات چیت کا مستقل انعقاد بحری تعاون میں مضبوط کامیابی میں ایک کلیدی رول ادا کرتا ہےاور دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان موجودہ شراکت دای کو وسعت دیتا ہے۔

 

 

 ش ح۔ ح ا - ج

UNO-7211

 



(Release ID: 2023185) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil