وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی آئی سی نے آج 5 جون 2024 سےپی ایف ایم ایس کے ذریعے برآمد کنندگان کے بینک کھاتوں میں ڈیوٹی ڈرا بیک کی رقم کی الیکٹرانک تقسیم کا آغاز کیا

Posted On: 05 JUN 2024 5:52PM by PIB Delhi

تجارت کو آسان بنانے کی کوشش میں بالواسطہ ٹیکس کے سینٹرل بورڈ (سی بی آئی سی) آج 5 جون 2024 سے شفاف اور مؤثر انداز میں ڈیوٹی ڈرا بیک کی رقم براہ راست برآمد کنندگان کے بینک اکاؤنٹ میں تقسیم کرے گا۔

برآمد کنندگان کے کھاتوں میں ڈیوٹی ڈرا بیک کی رقم کی ادائیگی عوامی مالی انتظامی نظام(پی ایف ایم ایس)کے ذریعے خود بخود ہو جائے گی۔ یہ کاغذ کے بغیر کسٹمز ڈیوٹی اور بہتر تجارتی سہولت کی طرف سی بی آئی سی کا ایک اور اقدام ہے۔

اس نئی فعالیت سے ڈرا بیک ڈسبرسل میکانزم میں دستی مداخلت کو ختم کرکے اور شفافیت میں اضافہ کرکے واپسی کی رقم کی ادائیگی میں لگنے والے وقت کو کم کرنے کی امید ہے۔

کسٹمز ایکٹ 1962 کی دفعہ75 کے تحت ڈیوٹی ڈرا بیک کسی بھی درآمدی مواد یا برآمدی سامان کی تیاری میں استعمال ہونے والے ایکسائز ایبل مواد پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دیتا ہے۔ ڈیوٹی ڈرا بیک کلیمز پر کسٹمز آٹومیٹڈ سسٹم (سی اے ایس)کے ذریعے کارروائی کی جاتی ہے، جسے ایک اسکرول میں شمار کیا جاتا ہے، کمپیوٹرائزڈ کسٹمز ڈرا بیک ایڈوائس (سی سی ڈی اے) کوپرنٹ کرکے مجاز بینک برانچ کو بھیجا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ڈیوٹی ڈرا بیک کی رقم کی ادائیگی کے لیے شمولیاتی رقم کا ایک چیک کے ساتھ منظور شدہ بینک شاخوں کو بھیجا جاتا ہے۔ یہ ڈیوٹی ڈرا بیک کی ادائیگی میں تاخیر کا باعث بنتا ہے۔

سی بی آئی سی تجارتی سہولت کے ذریعے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کی ہندوستان کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اورتجارتی سہولیاتی معاہدے( ڈبلیو ٹی او) کو پوری طرح سے نافذ کرنے کے بعد سی بی آئی سی کا ہدف اب ٹی ایف اے پلس نظریے کو اپناتے ہوئے اگلی نسلوں کی تجارتی سہولت کاری  اصلاحات کو نافذ کرناہے۔

****

ش ح۔ج ق۔ن ع

U:7184


(Release ID: 2022914) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Tamil