سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی


منشیات کی مانگ میں کمی اور نشہ مکت بھارت ابھیان کے لیے قومی عملی منصوبے کے تحت پیش رفت

Posted On: 29 FEB 2024 2:34PM by PIB Delhi

 بھارتی  حکومت کی سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کی وزارت ملک میں  منشیات کی مانگ میں کمی کے لیے نوڈل وزارت ہے۔ مادہ کے استعمال کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے،  مذکورہ  محکمے نے نیشنل ایکشن پلان فار ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن(این اے پی ڈی ڈی آر) تیار کیا ہے اور اس پر عمل درآمد کر رہا ہے، جو کہ ایک مرکزکے ذریعہ چلائی جانے والی  اسکیم ہے جس کے تحت مالی امداد فراہم کی جاتی ہے:

  1. روک تھام کی تعلیم اور بیداری پیدا کرنے کے لیے ریاستی حکومتیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے (یو ٹی )  انتظامیہ، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے منشیات کی مانگ میں کمی کے پروگرام وغیرہ۔
  2. این جی اوز/ وی اوز عادی افراد کے لیے مربوط بحالی مراکز (آئی  آر سی اے ایس) کو چلانے اور دیکھ بھال کرنے کے لیے، نوعمروں میں منشیات کے استعمال کی ابتدائی روک تھام کے لیے کمیونٹی پر مبنی پیر لیڈ انٹروینشن (سی پی ایل آئی) ، آؤٹ ریچ اور ڈراپ ان سینٹرز(او  ڈی آئی سی) اور ڈسٹرکٹ ڈی ایڈکشن سینٹرز (ڈی ڈی اے سیز); اور
  • III. نشے کے علاج کی سہولیات کے لیے سرکاری ہسپتال(اے ٹی ایفس)

این  اے پی ڈی ڈی آر اسکیم کے تحت درج ذیل سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔

  1. 342 مربوط بحالی مراکز برائے عادی افراد (آئی آر سی ایس) جو منشیات استعمال کرنے والوں کو علاج معالجے کے ساتھ ساتھ مشاورت، ڈی ٹوکسی کیشن/ ڈی- ایڈکشن ، دیکھ بھال اور سماجی دھارے میں دوبارہ انضمام کے بعد فراہم کرتے ہیں۔
  2. سنیتالیس(47) کمیونٹی پر مبنی پیر لیڈ انٹروینشن (سی پی ایل آئی)  پروگرام 18 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ منشیات کے خلاف بیداری پیدا کرنے اور زندگی کے ہنر سکھانے کے لیے کام کرتے ہیں۔
  3. چوہتر(74) آؤٹ ریچ اینڈ ڈراپ ان سینٹرز (او ڈی آئی سیز) جو اسکریننگ، اسیسمنٹ اور کونسلنگ کی فراہمی کے ساتھ محفوظ جگہ فراہم کرتے ہیں اور اس کے بعد علاج اور بحالی کی خدمات سے رجوع اور ربط فراہم کرتے ہیں۔
  4. تیراسی(83 ) سرکاری اسپتالوں میں نشے کے علاج کی سہولیات(اے ٹی ایفس) ۔
  5. تیرپن(53 ) ڈسٹرکٹ ڈی ایڈکشن سینٹرز (ڈی ڈی اے سیز)  او ڈی آئی سی، آئی آر سی اے  اور سی پی ایل آئی  کی طرف سے فراہم کردہ تینوں سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کرتے ہیں۔
  6. ضرورت مندوں تک رسائی میں آسانی کے لیے ان تمام سہولیات کو جیو ٹیگنک کی گئی ہے۔
  7. اس ہیلپ لائن کے ذریعے مدد کے خواہاں افراد کو بنیادی مشاورت اور فوری حوالہ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت کی طرف سے نشے سے نجات کے لیے ایک  مفت  ہیلپ لائن نمبر 14446  کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔
  8. نوچیتنا ماڈیولز، اساتذہ کی تربیت کے ماڈیولز کو ایم او ایس جے ای  نے طلباء (چھٹی سے 11ویں جماعت)، اساتذہ اور والدین کو منشیات پر انحصار، نمٹنے کی حکمت عملیوں اور زندگی کے ہنر  کے بارے میں حساس بنانے کے لیے تیار کیا  گیاہے۔

نشہ مکت بھارت ابھیان(این ایم بی اے)

این ایم بی اے کا آغاز 15 اگست 2020 کو سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت نے 272 سب سے زیادہ کمزور اضلاع میں کیا تھا اور اب اس کے دائرے کو مزید توسیع دے کر ملک بھر کے تمام اضلاع میں کردیا گیا ہے۔ نشہ مکت بھارت ابھیان عوام تک پہنچنے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس اور اسکولوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مادہ کے استعمال کے بارے میں بیداری پھیلانے پر مرکوز ہے، جس میں  انحصار کرنے والی آبادی تک پہنچنا اور ان کی شناخت کرنا، اسپتالوں اور بحالی مراکز میں مشاورت اور علاج کی سہولیات پر توجہ مرکوز کرنا اور خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے  صلاحیت  سازی  کے پروگرام شامل  ہے۔

این ایم بی اے کی حصولیابیاں:

  1. ، زمین پر چلائی گئی اب تک کی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے،  10.73 کروڑ  سے زیادہ لوگوں کو مادہ کے استعمال کے بارے میں حساس بنایا گیا ہے جن میں 3.39 کروڑ سے زیادہ  نوجوان اور 2.27 کروڑ سے زیادہ  خواتین شامل ہیں۔
  2. 3.29 لاکھ سے زیادہ تعلیمی اداروں کی شرکت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ابھیان کا پیغام ملک کے بچوں اور نوجوانوں تک پہنچے۔
  3. آٹھ ہزار سے زیادہ   ماسٹر رضاکاروں (ایم ویز) کی ایک مضبوط فورس کی شناخت کی گئی اور انہیں تربیت فراہم کی گئی ہے۔
  4. ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ابھیان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بیداری فراہم کرنا۔
  5. این ایم بی اے موبائل ایپلیکیشن این ایم بی اے سرگرمیوں کے اعداد وشمار اکٹھا کرنے اور جمع کرنےنیز این ایم بی اے ڈیش بورڈ پر ضلع، ریاست اور قومی سطح پر نمائندگی کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
  6. این ایم بی اے  ویب سائٹ (http://nmba.dosje.gov.in) ایک آن لائن ڈسکشن فورم، این ایم بی اے ڈیش بورڈ، ای عہد ابھیان کے بارے میں صارف/ ناظرین کو تفصیلی معلومات اور بصیرت فراہم کرتی ہے، ۔
  7. منشیات سے پاک ہونے کے قومی آن لائن عہد میں 99,595 تعلیمی اداروں کے 1.67 کروڑ سے زیادہ  طلباء نے منشیات  کو ترک کرنے  کا  کا عہد کیا۔
  8. نوجوانوں اور دیگر متعلقہ فریقوں سے منسلک ہونے اور ان کے ساتھ جڑنے کے لیے ‘نشے سے آزادی- ایک قومی نوجوان اور طلبہ کے باہمی تعامل پروگرام’، ‘نیا بھارت، نشہ مکت بھارت’، ‘این ایم بی اے کے ساتھ این سی سی کے تعامل’ جیسے پروگراموں کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے۔
  9. چھ روحانی/سماجی خدمات کی تنظیموں جیسے دی آرٹ آف لیونگ، برہما کماری، سنت نرنکاری مشن، آل ورلڈ گایتری پریوار، اسکون اور شری رام چندر مشن کے ساتھ معاہدے کے اقرار نامے  پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ این ایم بی اے کی حمایت اور بڑے پیمانے پر بیداری کی سرگرمیاں چلائی جا سکیں۔
  10. 41اے ٹی ایفس کا ڈی اے آئی سی ، نئی دہلی سے 08 فروری 2024 کو عملی طور پر افتتاح کیا گیا۔ اے ٹی ایفس کے افتتاح  کی تقریب سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر وریندر کمار کی موجوودگی میں  کی گئی۔
  11.  مذکورہ  وزارت نے برہما کماریوں کے ساتھ مل کر 14 فروری 2024 کو ڈی اے آئی سی ، نئی دہلی میں این ایم بی اے آگاہ کی بیداری سے متعلق  وہیکل  کا آغاز کیا۔

*********

ش ح۔ ش م ۔ رض

U:7169

 



(Release ID: 2022800) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi , Tamil