زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کے24-2023 کا دوسرا پیشگی تخمینہ


سال24-2023 میں ملک میں باغبانی کی پیداوار تقریباً 352.23 ملین ٹن رہنے کا تخمینہ ہے

پھلوں کی پیداوار112.63 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے اور سبزیوں کی پیداوار تقریباً 204.96 ملین ٹن ہونے کا تصور کیا گیا ہے

Posted On: 04 JUN 2024 5:44PM by PIB Delhi

محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر سرکاری ذرائع ایجنسیوں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مرتب کردہ مختلف باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کے24-2023 کے دوسرے پیشگی تخمینے جاری کیے ہیں۔

 

کل باغبانی

23-2022

24-2023(پہلا پیشگی تخمینہ)

24-2023(دوسرا پیشگی تخمینہ)

رقبہ(ملین ہیکٹیئر میں)

28.44

28.77

28.63

پیداوار(ملین ٹن میں)

355.48

355.25

352.23

 

24-2023 کی جھلکیاں (دوسرے پیشگی تخمینے)

  • 24-2023 میں (دوسرے پیشگی تخمینے)ملک میں باغبانی کی پیداوار کا تخمینہ تقریباً 352.23 ملین ٹن ہے، جو23-2022(حتمی تخمینہ)کے مقابلے میں تقریباً 32.51 لاکھ ٹن (0.91فیصد) کی کمی ہے۔
  • پھلوں، شہد، پھولوں، پودے لگانے والی فصلوں، مسالوں اور خوشبویات اور ادویاتی پودوں کی پیداوار میں اضافہ24-2023(حتمی تخمینہ)کے دوران دیکھا گیا ہے، جبکہ سبزیوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
  • پھلوں کی پیداوار112.63 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے، جس کی بنیادی وجہ کیلے، لائم/لیموں، آم، امرود اور انگور کی پیداوار میں اضافہ ہے۔ دوسری جانب سیب اور انار کی پیداوار میں23-2022 کے مقابلے میں کمی متوقع ہے۔
  • سبزیوں کی پیداوار تقریباً 204.96 ملین ٹن ہونے کا تصور کیا گیا ہے۔ کریلا، بند گوبھی، پھول گوبھی، کدو، ساگودانہ، گاجر اور ٹماٹر کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ پیاز، آلو، بیگن اور دیگر سبزیوں کی پیداوار میں کمی متوقع ہے۔
  • پچھلے سال کے 302.08 لاکھ ٹن کے مقابلے میں پیاز کی پیداوار24-2023(دوسرے پیشگی تخمینہ)  میں242.12 لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے، جو کہ تقریباً 60 لاکھ ٹن کی کمی۔
  • ملک میں آلو کی پیداوار24-2023(دوسرا پیشگی تخمینہ)میں 567.62 لاکھ ٹن کے ارد گرد ہونے کی توقع ہے یعنی تقریباً 34 لاکھ ٹن کی کمی، بنیادی طور پر بہار اور مغربی بنگال میں پیداوار میں کمی کی وجہ سے۔
  • پچھلے سال تقریباً 204.25 لاکھ ٹن کے مقابلے میں24-2023(دوسرے پیشگی تخمینہ) میں ٹماٹر کی پیداوار تقریباً 212.38 لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے، جوکہ 3.98فیصد لاکھ ٹن کا اضافہ ہے۔

 

****

ش ح۔ا ک۔ن ع

U:7163



(Release ID: 2022769) Visitor Counter : 40