وزارت دفاع

دوسرے کیڈٹ تربیتی جہاز (یارڈ-18004) کی جہاز سازی کی تقریب 3 جون کو  کٹوپلی کےمیسرز ایل اینڈ ٹی شپ یارڈمیں  منعقد ہوئی

Posted On: 03 JUN 2024 5:34PM by PIB Delhi

دوسرے کیڈٹ تربیتی جہاز (یارڈ-18004) کی جہاز سازی کی تقریب 3 جون کو  کٹوپلی کےمیسرز ایل اینڈ ٹی شپ یارڈمیں  منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ریئر ایڈمیرر سندیپ مہتا نے کی،جو واشپ پروڈکشن اور اکوزیشن کے اسسٹنٹ کنٹرولر ہیں ۔ریٹائر ڈ ریئر ایڈمیرر جی کے ہریش ہیڈ شپ بلڈنگ بزنس،ایل اینڈ ٹی اور ہندوستانی بحریہ کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تین کیڈٹ تربیتی جہازوں کے مقامی ڈیزائن اور تعمیر کا معاہدہ 07 مارچ 23 کوایم او ڈی اور میسرز ایل اینڈ ٹی کے درمیان طے پایا تھا۔ یہ کیڈٹ تربیت جہاز افسر کیڈٹس کو ان کی بنیادی تربیت کے بعد سمندر میں تربیت دینے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ یہ جہاز دوستانہ غیر ملکی ممالک کے کیڈٹس کو تربیت کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔

یہ ہندوستانی بحریہ کی  ملک میں ہی جہاز سازی کی جستجو میں ایک اور اہم سنگ میل ہے اور یہ حکومت ہند کے ’آتم نر بھر بھارت‘ اور ’میک ان انڈیا‘ کے اقدامات کے وژن کے مطابق ہے۔

طویل مدتی مربوط پرسپیکٹیو پلان(ایل ٹی آئی پی پی) 2012-27 ہندوستانی بحریہ کے لیے تین کیڈٹ ٹریننگ جہازوں کی فورس لیول کا تصور کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)(1)L4A6.JPG

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)(2)DGRF.JPG

 

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.7146

 



(Release ID: 2022643) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu