سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے آج مختلف ریاستوں اور مرکزی انسٹی ٹیوٹس میں 34 رہائشی ہاسٹلس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 29 FEB 2024 7:37PM by PIB Delhi

پسماندہ طبقوں کے لیے تعلیمی مواقع کو بہتر بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کے سلسلے میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت،درج فہرست ذاتوں کے طلباء (پی ایم-اے جے اے وائی کے تحت) اوراوبی سی لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے تعلیمی ہاسٹلز کی تعمیر/مرمت کے لیے اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔

آج وزارت نے مختلف ریاستوں اور مرکزی انسٹی ٹیوٹس میں 34 رہائشی ہاسٹلس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ہاسٹلس، درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے طلباء کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور جامع تعلیم کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ اس کا مقصد سیکھنے کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہے اور اس بات کو بھی یقینی بنانا کہ پسماندہ بیک گراؤنڈ پس منظر رکھنے والے طلباء کو بغیر کسی رکاوٹ کے معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔

افتتاحی اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں، جو کہ 29 فروری 2024 کو ہوئی تھی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر عزت مآب وزیر ڈاکٹر وریندر کمار سکریٹری جناب سوربھ گرگ اور وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ متعلقہ حلقوں سے تعلق رکھنے والے ممبران پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلیوں کے ممبران نے بھی شرکت کی، اس تقریب میں پسماندہ طبقے کی تعلیم کو بااختیار بنانے کی اجتماعی کوششوں کو مزید اجاگر کیا گیا ۔

اہم جھلکیاں:

افتتاح اور سنگ بنیاد: آج کُل 34 ہاسٹلس کا افتتاح کیا گیا اور  165.81 کروڑ روپے  کے ساتھ ان کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس میں  ایس سی ہاسٹلس کے لیے 143.45 کروڑ روپے اور او بی سی ہاسٹلز کے لیے 22.36 کروڑ روپے مختص کئے گئے، جن میں کل 5456 طلبا رہائش پذیر ہیں۔ ان میں سے، 28 ہاسٹل ایس سی طلباء کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں،جبکہ  3150 لڑکیوں اور 750 لڑکوں کے لیے رہائش فراہم کرتے ہیں اور 6 ہاسٹل او بی سی طلباء کے لیے وقف ہیں، جو 396 لڑکیوں کے لیے سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

مالیاتی  اعتبارسے مختص کیا جانا: وزارت نے اس پہل کے لیے خاطر خواہ مالی وسائل مختص کیے ہیں۔ 2014-15 کے بعدسے 192 ایس سی ہاسٹلس کی تعمیر کے لیے 385.94 کروڑ روپے کی رقم منظورکی گئی ہے ۔ ان میں سے 138 ہاسٹل خاص طور پر لڑکیوں کے لیے ہیں، جن میں 18637 طالبات کو رہائش فراہم کی جاتی ہے۔ مزید برآں، او بی سی لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہاسٹلس کی تعمیر کے لیے مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کے تحت 288.61 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جس سے اب تک 20915 طلبہ مستفید ہو رہے ہیں۔

تعلیمی طور پر بااختیار بنانا: یہ اقدامات سماجی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ طبقوں کے لیے سیکھنے کے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ تعلیمی بنیادی ڈھانچے میں پائے جانے والی کمی کو پُر کرنے اور سستی رہائش فراہم کرتے ہوئے، وزارت کا مقصد تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور طلباء کو ان کی تعلیمی خواہشات کو آگے بڑھانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

تعلیمی سال 2021-22 میں، داخلہ لینے والے 4.33 کروڑ طلباء میں سے،ایس سی طلباء کا حصہ 15.3فیصد تھا، جب کہ اوبی سی طلباء کا کل داخلہ کا فیصد 37.8 تھا۔ ایس سی طلباء کے اندراج میں نمایاں پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے، اعداد و شمار 2021-22 میں 66.23 لاکھ تک نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں جو پچھلے تعلیمی سال میں 58.95 لاکھ تھی۔ یہ اضافہ پچھلے پانچ سالوں میں قابل ستائش 25.4فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ 2014-15 سے مجموعی طور پر 44فیصد کا اضافہ ہے۔ ایس سی خواتین کے اندراج میں اضافہ بھی اتنا ہی اہم ہے، جو کہ 2021-22 میں 31.71 لاکھ تک بڑھ گیا، جو پچھلے پانچ سالوں میں 26.6فیصد اضافہ اور 2014-15 سے مجموعی طور پر 51فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔

اسی طرح، اوبی سی طلباء کے اندراج کے اعداد و شمار 2021-22 میں تقریباً 1.63 کروڑ تک بڑھ گئے جو پچھلے سال کے 1.48 کروڑ تھے، جو کہ 2017-18 سے 27.3 فیصد اضافہ اور 2014-15 سے مجموعی طور پر 45 فیصد کی توسیع کو ظاہر کرتا ہے۔ او بی سی طالبات کے اندراج میں بھی حوصلہ افزا اضافہ دیکھنے میں آیا جو 2021-22 میں 72.88 لاکھ سے 2021-22 میں 78.19 لاکھ تک پہنچ گیا، جو کہ 2017-18 کے بعد سے 27.2 فیصد اضافہ اور 2014-15 سے مجموعی طور پر 49.3 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ پیشرفت مجموعی اندراج کے تناسب (جی ای آر) میں خاطر خواہ بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔ 2021-22 میں، ایس سی طلباء کے لیے جی ای آر پچھلے سال کے 23.1 سے بڑھ کر 25.9 ہو گیا، جو 2014-15 میں 18.9 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ کا اشارہ دیتا ہے۔ اسی طرح، ایس سی خواتین جی ای آر 2020-21 میں 23.9 سے بڑھ کر 2021-22 میں 26 اور 2014-15 میں 18.1 سے ایک قابل ذکر اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ اعدادوشمار تعلیم میں نشان زد طریقہ کار کے ذریعہ مجموعی ترقی اور سماجی مساوات کو فروغ دینے میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ چونکہ یہ ہاسٹلس امید اور موقع کی علامت کے طور پر کھڑے ہیں، لہٰذاوزارت، تعلیم کی  بدلتی ہوئی قوت کے ساتھ ہر فرد کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے۔

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.7142

 


(Release ID: 2022595) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi