محنت اور روزگار کی وزارت

پی ایف ممبر کے ممبر پروفائل کو اپ ڈیٹ/ درست کرنے کے لیے آن لائن فائلنگ کے لیے ایک نئے سافٹ ویئر فنکشنلٹی کا آغاز

Posted On: 01 JUN 2024 6:45PM by PIB Delhi

 

ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن یعنی ای پی ایف او اپنے اراکین کی تعداد اور اس میں کیے گئے مالی لین دین کے حجم کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی سماجی تحفظ کی تنظیموں میں سے ایک ہے۔ فی الحال، تقریباً 7.5 کروڑ ممبران ہر ماہ پراویڈنٹ فنڈ، پنشن اور انشورنس اسکیموں میں فعال طور پرتعاون کر رہے ہیں۔

صرف اس مالی سال کے پہلے 2 مہینوں میں، رہائش کے لیے پیشگی رقم، بچوں کی میٹرک کے بعد کی تعلیم، شادی، بیماری، فائنل پراویڈنٹ فنڈ سیٹلمنٹ، پنشن، انشورنس وغیرہ  جیسے تقریباً 87 لاکھ دعوے سماجی تحفظ کے فوائد کی شکل میں نمٹائے گئے ۔

پی ایف ممبران آن لائن ان فوائد کا دعویٰ کرتے ہیں۔ یہ ایک مضبوط کمپیوٹر سافٹ ویئر ایپلی کیشن کے ذریعہ ممکن ہوا ہے، جو یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یاو اے این) میں ممبر کے ڈیٹا کی توثیق کرتا ہے۔

لہذا، ای پی ایف او ​​کے ریکارڈ میں ممبران کے ڈیٹا کی یکسانیت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ خدمات بغیر کسی رکاوٹ کے اور صحیح ممبر کو فراہم کی جائیں، تاکہ غلط ادائیگی یا دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

اس طرح ممبر پروفائل میں ڈیٹا کی سالمیت کو ای پی ایف او ​​ ​​کی طرف سے 22 اگست 2023 کو جاری کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے ذریعہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اب اسے ای پی ایف او ​​ ​​کے ذریعہ ڈیجیٹل آن لائن موڈ میں چلایا گیا ہے۔ پی ایف کے ممبران اب اپنے ڈیٹا میں نام، جنس، تاریخ پیدائش، والدین کا نام، ازدواجی حیثیت، قومیت، آدھار وغیرہ میں تبدیلی/اصلاح کے لیے آن لائن درخواست کر سکتے ہیں اور متعلقہ تجویز کردہ دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

ایسی تمام درخواستیں متعلقہ آجروں کے ذریعہ ملک بھر کے پی ایف دفاتر کو بھیجی جاتی ہیں۔ اراکین نے اس نئی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے اپنی درخواستیں جمع کرانا شروع کر دی ہیں، جن میں سے تقریباً 40,000 کو پہلے ہی ای پی ایف او کے علاقائی دفاتر نے منظور کر لیا ہے۔ درخواستیں آجروں تک پہنچتی ہیں، جو تصدیق کے بعد اسے منظوری کے لیے تجویز کرتے ہیں۔ انہیں اب تک تقریباً 2.75 لاکھ ایسی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

مناسب کے وائی سی  اور مماثل درست ممبر پروفائل ای پی ایف او کو اپنے پی ایف ممبر کو فوری خدمات فراہم کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے جیسے ایڈوانس کا خودکار تصفیہ، پی ایف اکاؤنٹ کی خودکار منتقلی، ای نامزدگی وغیرہ۔ اس کے لیے پی ایف ممبران کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

7128



(Release ID: 2022486) Visitor Counter : 72