کانکنی کی وزارت

مالی سال 2023-24 کے دوران ریکارڈ پیداواری سطح کے بعد کان کنی کا شعبہ اپریل 2024 میں ترقی کرے گا


رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں اہم معدنیات اور المونیم دھات کی پیداوار میں مسلسل اضافہ

Posted On: 31 MAY 2024 6:45PM by PIB Delhi

قدر کے لحاظ سے، کل ایم سی ڈی آر معدنی پیداوار کا تقریباً 80 فیصد لوہے اور چونے کے پتھر سے آتا ہے۔ ان دونوں بڑی معدنیات نے مالی سال 2023-24 کے دوران پیداوار کی ریکارڈ سطح کو ظاہر کیا۔ مالی سال 2023-24 کے دوران لوہے کی پیداوار 277 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) اور چونے کے پتھر کی پیداوار 450 ایم ایم ٹی رہی۔

مالی سال 2024-25 کے پہلے مہینے میں ان معدنیات کی پیداوار میں پچھلے سال کے اسی مہینے کی پیداوار کے مقابلے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ لوہے کی پیداوار اپریل 2023 کے دوران 25 ایم ایم ٹی سے چار فیصد بڑھ کر اپریل 2024 کے دوران 26 ایم ایم ٹی ہوگئی ہے۔ چونا پتھر کی پیداوار اپریل 2023 کے دوران 38.5 ایم ایم ٹی سے 2.1 فیصد بڑھ کر اپریل 2024 کے دوران 39.3 ایم ایم ٹی ہوگئی ہے۔

غیر الوہ دھاتوں کے شعبے میں، مالی سال 2023-24 کے دوران بنیادی ایلومینیم دھات کی پیداوار 41.6 لاکھ ٹن (ایل ٹی ) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ موجودہ مالی سال کے دوران ایلومینیم کی پیداوار مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اپریل 2024 کے دوران 3.42 ایل ٹی کی ایلومینیم کی پیداوار اپریل 2023 کے دوران حاصل کی گئی 3.39 ایل ٹی  کی پیداوار سے ایک فیصد زیادہ ہے۔

ہندوستان ایلومینیم پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا، چونا پتھر کا تیسرا سب سے بڑا پروڈیوسر اور لوہے کا چوتھا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے۔ موجودہ مالی سال کے دوران خام لوہے اور چونے کے پتھر کی پیداوار میں مسلسل اضافہ اسٹیل اور سیمنٹ جیسی صارفی صنعتوں میں مانگ کی مضبوط صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ ایلومینیم کی بڑھتی ہوئی پیداوار کے ساتھ، ترقی کے یہ رجحانات صارف کے شعبوں جیسے توانائی، بنیادی ڈھانچے، تعمیرات، آٹوموٹو اور مشینری میں مسلسل مضبوط اقتصادی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

 

************

ش ح۔ا م  ۔ م  ص

 (U: 7118)



(Release ID: 2022395) Visitor Counter : 40


Read this release in: Tamil , Malayalam , English , Hindi