وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 2023-2024 کے لیے حکومت ہند کے (عارضی/غیر آڈیٹ شدہ) اکاؤنٹس

Posted On: 31 MAY 2024 6:33PM by PIB Delhi

مالی سال 2023-24 کے لیے حکومت ہند کے (عارضی/غیر آڈیٹ شدہ) کھاتوں کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کر دی گئی ہیں۔ اہم نکات درج ذیل ہیں:-

حکومت ہند نے 2023-24 کے دوران 27,88,872 کروڑ روپے(2023-24 کے نظرثانی شدہ تخمینہ کے مطابق کل رسیدوں کا 101.2 فیصد) حاصل کیے ہیں، جن میں سے 23,26,524 کروڑ روپے ٹیکس کی آمدنی (مرکز کو خالص)، 4، 01,888 کروڑروپے نان ٹیکس ریونیو اور 60,460 کروڑروپے غیر قرض کیپٹل رسیدیں شامل ہیں۔ غیر قرض کیپٹل رسیدوں میں قرضوں کی وصولی (27,338 کروڑروپے) اور متفرق سرمایہ رسیدیں (33,122 کروڑروپے) شامل ہیں۔ اس مدت تک، 11,29,494 کروڑ روپے حکومت ہند نے ریاستی حکومتوں کو ٹیکسوں کے حصہ کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1,81,088 کروڑروپے زیادہ ہے۔

حکومت ہند کے کل اخراجات 44,42,542 کروڑروپے (متعلقہ نظرثانی شدہ تخمینہ 2023-24 کا 98.9 فیصد) ہیں، جس میں سے 34,94,036 کروڑروپے ریونیو اکاؤنٹ پر ہیں اور 9,48,506 کروڑ روپےکھاتہ سرمایہ پر ہیں۔  کل محصولات کے اخراجات میں سے 10,63,871 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں پر ہیں اور 4,13,542 کروڑروپے بڑی سبسڈیز کے حساب سے ہیں۔

 

************

ش ح۔ا م  ۔ م  ص

 (U: 7117)


(Release ID: 2022394) Visitor Counter : 70


Read this release in: Tamil , English , Hindi