بجلی کی وزارت
ہندوستان کے بجلی کےشعبے نے 30 مئی کو بجلی کی ریکارڈ 250 گیگا واٹ مانگ کو پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی
اُنتیس مئی کو 234.3 گیگا واٹ کی غیر شمسی بجلی کی بلند ترین مانگ کو بھی پورا کیا گیا
Posted On:
30 MAY 2024 8:41PM by PIB Delhi
ہندوستان کے بجلی کے شعبے کے لیے ایک اہم کامیابی کے طور پر، ملک نے 30 مئی 2024 کو بجلی کی اب تک کی سب سے زیادہ 250 گیگا واٹ کی مانگ کو پورا کیا ، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ ، 29 مئی کو پورے ہندوستان میں غیر شمسی بجلی کی مانگ کو پورا کیا گیا ہے، جو 234.3 گیگا واٹ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ جس سے ان شعبوں میں موسم سے متعلق بجلی کی مانگ اور بڑھتی ہوئی صنعتی اور رہائشی بجلی کی کھپت سے متعلق مشترکہ اثرات ظاہر ہوتے ہیں ۔
30 مئی کو، شمالی خطے میں بھی 86.7 گیگاواٹ کی اب تک کی بلند ترین سطح ریکارڈ مانگ کو پورا کیا گیا، جب کہ مغربی خطے نے بھی 74.8 گیگاواٹ کی اپنی زیادہ سے زیادہ مانگ کو پور کیا۔
اس کے علاوہ ، ملک بھر میں حرارتی بجلی کی پیدا وار نے 176 گیگا واٹ (سابق -بس) کی اب تک کی بلند ترین مانگ کو پوراکرتے ہوئے، خاص طور پر غیر شمسی اوقات کے دوران، ہمہ وقتی بلندی کو چھو لیا۔ اس میں ایک کلیدی حصہ دار سیکشن 11 کا حکمت عملی پر مبنی نفاذ رہا ہے، جس نے درآمد شدہ کوئلے پر مبنی پلانٹس کے ساتھ ساتھ گیس پر مبنی پلانٹس سے زیادہ سے زیادہ پیداوار میں سہولت فراہم کی ۔ یہ اضافہ ہندوستان کے حرارتی بجلی گھروں یعنی تھرمل پاور پلانٹس کی نمایاں صلاحیت اور کارروائی جاتی کارکردگی کو مزید واضح کرتا ہے، جو ملک کے توانائی کے امتزاج میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے معاونت ،خاص طور پر شمسی اوقات کے دوران شمسی اور غیر شمسی اوقات کے دوران ہوا سے تیار کی گئی بجلی کی بھی مانگ کو پورا کرنے میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔
یہ حصولیابیاں بجلی کے شعبے کے مختلف متعلقہ فریقوں بشمول سرکاری ایجنسیوں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں، اور گرڈ آپریٹرز کی مربوط کوششوں کا ثبوت ہیں۔ ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، وسائل کی تخصیص کو بہتر بنانے اور پالیسیوں کے نفاذ کے لیے ان کی عہد بستگی بہت اہم رہی ہے۔
****************
U.No:7104
ش ح۔ع م۔ق ر
(Release ID: 2022262)
Visitor Counter : 65