ارضیاتی سائنس کی وزارت
بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے دہلی میں درجہ حرارت سے متعلق اعداد و شمار جاری کئے
Posted On:
29 MAY 2024 8:45PM by PIB Delhi
بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 2022 کے موسم گرما کے بعد سے نصب آٹو میٹک ویدر اسٹیشنز (اے ڈبلیو ایس) نیٹ ورک کی بنیاد پر دہلی میں درجہ حرارت کا ڈیٹا جاری کیا اور دہلی اور این سی آر کے مختلف حصوں میں پھیلے ہوئے 15 نئے مقامات کے لیے درجہ حرارت اور بارش کے مشاہدات کی آپریشنل رپورٹنگ کی۔( دستی محکمہ جاتی اسٹیشنوں کے علاوہ)۔
آئی ایم ڈی کے مطابق (آج)29 مئی 2024 کو ریاکرڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کو محکمے کی 5 رصد گاہوں (صفدرجنگ، پالم، آیا نگر، رج اور لودھی روڈ) کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا اور15اے ڈبلیو ایس جدول 1 میں دیا گیا ہے۔
دہلی این سی آر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہر کے مختلف حصوں میں 45.2ڈگری سیلسیش سے 49.1 ڈگری سیلسیش تک رہاجبکہ منگیش پور میں یہ دوسرے اسٹیشنوں کے مقابلے میں 52.9 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ایسا سینسر میں خرابی یا مقامی عنصر کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی ڈیٹا اور سینسر کی جانچ کر رہا ہے۔
آج یعنی 29 مئی 2024 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دہلی میں کل کے مقابلے کئی مقامات پر کمی آگئی (جدول 1 کا حوالہ دیں)۔ دوپہر میں دہلی میں کئی مقامات پر بارش ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت مزیدنیچے آگیا ۔ گرمی کی لہر کے حالات اگلے 2 - 3 دنوں میں کم ہو جائیں گے کیونکہ مستقبل قریب میں مغرب کی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی ، بارش/گرج چمک کے ساتھ درجہ حرارت میں بتدریج کمی آئی ہے اور بحیرہ عرب سے شمال مغربی ہندوستان کی سمت جنوب مغرب سے ہوا چل رہی ہے۔
شہری علاقوں میں درجہ حرارت مقامی حالات جیسے آبی ذخائر، بنجر زمین، کنکریٹ اور گھنے شہری جھرمٹ، سبز علاقوں وغیرہ کے قریب ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ مختلف ہوتا ہے۔
آئی ایم ڈی کے پاس پانچ بڑے اسٹیشن ہیں جو طویل عرصے سے باقاعدگی سے مشاہدات کی رپورٹنگ کرتے ہیں اور انہیں موسمیات سے متعلق مرکز کہا جاتا ہے۔ تمام نمائشی شرائط کو پورا کرنے والا طویل مدتی ڈیٹا آئی ایم ڈی کے ان 5 مشاہدہ کرنے والے محکموں سے دستیاب ہے جیسا کہ جدول 1 میں دکھایا گیا ہے۔ ان پانچ اسٹیشنوں کے ڈیٹا کو رجحان اور انتہا کا پتہ لگانے کے لیے غور کیا جانا چاہیے۔
جدول 1: 28 اور 29 مئی کو دہلی-این سی آر میں مختلف مقامات پر مشاہدہ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اور اس کا رجحان۔
اسٹیشنوں کی اقسام
|
28.05.2024
|
29.05.2024
|
24 گھنٹے تبدیلی
|
اے ڈبلیو ایس
|
|
|
|
پرگتی میدان
|
46
|
45.2
|
-0.8
|
پوسا امفو
|
48.5
|
49
|
0.5
|
اگنو
|
48.9
|
47.4
|
-1.5
|
کے وی کے سی آر پی ایف کیمپس
|
49.1
|
48.6
|
-0.5
|
کے وی نارائنا
|
47.1
|
47.6
|
0.5
|
فارما سائنس اینڈ ریسرچ یو این
|
46.6
|
46.6
|
0
|
سلوان پبلک سکول
|
45.4
|
45.2
|
-0.2
|
کے وی 2 ایئر فورس ہندن
|
46.8
|
46.8
|
0
|
کے وی کملا نہرو نگر
|
48
|
48.4
|
0.4
|
منگیش پور
|
49.9
|
52.9
|
3
|
نریلا
|
49.9
|
48.4
|
-1.5
|
پیتم پورہ
|
48.5
|
48.9
|
0.4
|
آیا نگر
|
47.5
|
46.9
|
-0.6
|
جعفرپور
|
48.6
|
48.7
|
0.1
|
نجف گڑھ
|
49.8
|
49.1
|
-0.7
|
اجما کے وی کے
|
46.7
|
46.6
|
-0.1
|
محکمہ جاتی
|
|
|
|
صفدرجنگ
|
45.8
|
46.8
|
1
|
پالم
|
47
|
47
|
0
|
لودھی روڈ (سی ایچ او)
|
46.2
|
46.2
|
0
|
رج
|
47.5
|
47.3
|
-0.2
|
آیا نگر
|
47.6
|
46.8
|
-0.8
|
***********
ش ح ۔ ش م - م ش
U. No.7095
(Release ID: 2022176)
Visitor Counter : 60