کانکنی کی وزارت

کانکنی کی وزارت نے بنگلورو میں گرینائٹ اور ماربل کی کانکنی پر ورکشاپ  منعقد کی

Posted On: 30 MAY 2024 10:25AM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت نے بنگلورو میں گرینائٹ اور ماربل کی کان کنی پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ بھارتی حکومت کی کانوں کی وزارت میں سکریٹری، جناب وی ایل کانتھا راؤ نے ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔کرناٹک حکومت کی ایڈیشنل چیف سکریٹری اور ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر شالنی رجنیش نے اس موقع پر کلیدی خطبہ دیا۔مذکورہ ورکشاپ میں بھارتی حکومت کی کانوں کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر وینا کماری ڈی ،کرناٹک حکومت کے کانکنی اور ارضیات کے سکریٹری جناب رچرڈ ونسنٹ،بھارت کے بنگلوروں  میں ارضیاتی جائزے کے سینئر عہدیدار آندھرا پردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو کے ریاستی ڈائریکٹوریٹ آف کان کنی اور جیولوجی کے عہدیداروں،سرکاری سیکٹر کے اداروں، نجی کان کنی کی صنعت کے نمائندوں، کانکنی ایسوسی ایشنز اور دیگرمتعلقہ فریقوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029D0Q.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014ABD.jpg

کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب وی ایل  کانتھا راؤ نے اپنے خطاب میں کان کنی کے شعبے میں حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات اور اصلاحات پر زور دیا۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ چھوٹی معدنیات کے شعبے میں بھی اس طرح کی اصلاحات کریں۔ انہوں نے اس بار ے میں بھی مزید نشاندہی کی کہ مرکزی حکومت نے این جی ڈی آر (نیشنل جیو-ڈیٹا ریپوزٹری) پورٹل کے ذریعے دریافت سے متعلق جامع ڈیٹا اور معلومات دستیاب کرائی ہیں، جس سے تمام متعلقہ فریقوں کے لیے ڈیٹا تک رسائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔مرکزی ایجنسیوں سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے ذریعے اس اقدام کا مقصد کانکنی کے شعبے میں شفافیت اور کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004SR8E.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039AA3.jpg

جناب وی ایل کانتھا راؤ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تعاون پر مبنی اقدامات پر بھی زور دیا تاکہ معمولی معدنیات کے شعبے میں جامع اصلاحات کی جاسکیں ۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ورکشاپ  گہری بات چیت کےاجلاس کے طور پر کام کرتی ہے جہاں صنعت کے نمائندے اور ریاستی حکومتیں حل تلاش کرتی ہیں۔

کرناٹک حکومت کی ایڈیشنل چیف سکریٹری اینڈ ڈیولپمنٹ کمشنر، ڈاکٹر شالنی رجنیش نے اپنے کلیدی خطاب میں گرینائٹ اور ماربل کی کانکنی کے شعبے میں انتظامی، تکنیکی، اور دیگر مسائل کے حل تلاش کرنے کے لیے حکومت اور صنعت کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے اس بات پربھی زور دیا کہ کانکنی سمیت کوئی بھی اقتصادی سرگرمی مستحکم ہونی چاہیے۔ڈاکٹر شالنی نے مذکورہ سیکٹر کے چیلنجوں سے تعمیری طریقے سے نمٹنے  کی خاطراسٹارٹ اپ کے نظریہ اور اختراعی شراکت کا خیرمقدم کیا اور کانکنی کے اہم شعبوں کو منظم کرنے، شفافیت کو یقینی بنانے اور شکایات کو کم کرنے کے لیے آئی ٹی پلیٹ فارمز کے استعمال پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0064686.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005PHWN.jpg

افتتاحی اجلاس کے بعد، مختلف  متعلقہ فریقوں نے گرینائٹ کی کان کنی اور ماربل کی کان کنی کے مسائل پر پریزنٹیشنز دیں۔ اس کے بعد، کرناٹک، راجستھان، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی ریاستی حکومتوں نے صنعتوں کی انجمن کی طرف سے  منظورکئے گئے مسائل کا جواب دیتے ہوئے پریزنٹیشن دیے اور گرینائٹ اور ماربل معدنیات کے ضابطے کے بہترین طریقوں پر بھی روشنی ڈالی۔

کامرس کی وزارت میں نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹریل ڈی پی آئی آئی ٹی کےجوائنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر بی پانڈورنگا راؤ نے ہندوستان میں گرینائٹ اور ماربل کی صنعت کے رول کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی پیش کی۔ کانوں کے چیف کنٹرولر، آئی بی ایم، جناب پیوش نارائن شرما نے کانکنی کے شعبے میں پائیدار ترقی کے فریم ورک اور کانوں کی اسٹاردرجہ بندی  پرپریزنٹیشن دی۔

***********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.7096



(Release ID: 2022162) Visitor Counter : 53