وزارت دفاع

کابینہ کی تقرری  سے متعلق کمیٹی نے محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی  کے محکمہ کے موجود ہ سکریٹری اور ڈی آر ڈی اوکے چیئر مین ڈاکٹر سمیر وی کامت کی ملازمت میں 31 مئی 2025 تک ایک سال کی توسیع کو منظوری دی ہے

Posted On: 27 MAY 2024 10:00PM by PIB Delhi

کابینہ کی تقرری  سے متعلق کمیٹی نے 27 مئی 2024 کومحکمہ دفاع آر اینڈ ڈی  کے محکمہ کے موجود ہ سکریٹری اور ڈی آر ڈی اوکے چیئر مین ڈاکٹر سمیر وی کامت کی ملازمت میں 31 مئی 2025 تک ایک سال کی توسیع کو منظوری دی ہے جبکہ ان کی ریٹائرمنٹ کی عام عمر (31 مئی 2024) تھی  جسے بڑھا کر 31 مئی 2025  کردیا گیا ہے۔ وہ 25 اگست 2022 کو اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ ڈاکٹر کامت  آئی آئی ٹی کھڑگپور اور امریکہ کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں اور وہ 1989 میں ڈی آر ڈی او میں شامل ہوئے تھے۔ ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری کی تقرری سے پہلے اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹرسمیر وی کامت نے ڈائریکٹر جنرل  کی حیثیت سے(بحری نظام اور میٹیریلس) خدمات انجام دی ہیں۔

ڈاکٹرسمیر وی کامت انڈین نیشنل اکیڈمی آف انجینئرنگ (آئی این اے ای) اور انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز انڈیا (آئی ای آئی) کے فیلو ہیں۔انہوں نے آئی آئی ٹی کھڑگپور سے ممتاز سابق طالب علم کا ایوارڈ، اسٹیل  کی وزارت سے میٹالرجسٹ آف دی ایئر ایوارڈ ،اورڈی آر ڈی او سے سال کے بہترین سائنسدان کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ان کے بین الاقوامی ہم مرتبہ نظرثانی شدہ جرائد میں 180 سے زیادہ مقالے شائع کیے جاچکے ہیں۔

 

***********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.7063



(Release ID: 2021890) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Tamil