وزارت آیوش
بین الاقوامی یوگا ڈے 2024 کی 25 ویں الٹی گنتی کے دوران 7,000 سے زیادہ یوگا شائقین كی یوگا مشق
بودھ گیا میں 'یوگا مہوتسو' پروگرام میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں یوگا کے شوقین لوگوں كی شرکت
Posted On:
27 MAY 2024 6:08PM by PIB Delhi
2024 كے یوگا کے بین الاقوامی دن میں اب 25 دن باقی رہ گئے ہیں۔ بہار کے بودھ گیا میں ایک زبردست یوگا مظاہرے کے ساتھ الٹی گنتی كی تقریب کا اختتام ہوا۔ اسے مگدھ یونیورسٹی، بودھ گیا، بہار میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں جو 27 مئی 2024 کو طلوع آفتاب کے ساتھ صبح سویرے شروع ہوا تھا 7000 سے زیادہ یوگا پریکٹیشنروں نے کامن یوگا پروٹوکول کی بنیاد پر یوگ کیا۔ اس طرح لوگوں کے جوش و خروش اور قابل قدر تعاون نے لوگوں کی زندگیوں میں یوگا کی اہمیت کو مزید برھائی۔ بڑے پیمانے پر یوگا مشق کا یہ پروگرام نہ صرف انفرادی بلکہ سماجی بہبود کو فروغ دینے میں بھی اہم ثابت ہوا ہے۔
آیوش کی وزارت کے مشترکہ یوگا پروٹوکول کے مطابق بہار کے بودھ گیا میں منعقدہ یوگا فیسٹ میں مختلف آسن اور آسن شامل ہیں جیسے کہ دعا، یوگک سکسماتا، تاداسن، وکراسنا، پد ہستاسنا، اردھا چکراسنا، تریکاسنا، بھدراسن وغیرہ۔ مرار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا كے ڈائرکٹر کی رہنمائی میں اجتماع نے جوش كیساتھ یہ آسن كئے۔
آیوش کی وزارت کے تحت ایک خودمختار ادارہ مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا نے ہزاروں ہنر مند یوگا گرو پیدا کرکے ہمارے ملک میں یوگا کے منظر نامے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی لگن نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ یوگا کو پورے ملک میں مؤثر طریقے سے فروغ دیا جائے۔ ان کی کوششیں نہ صرف جسمانی تندرستی کو فروغ دیتی ہیں بلکہ لوگوں میں ذہنی اور روحانی ہم آہنگی میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ان یوگا گرووں کو تربیت دینے میں انسٹی ٹیوٹ کا تعاون ہندوستان اور اس سے باہر یوگا کے عمل اور فلسفے کو آگے بڑھانے کے لیے اس کے عزم کو واضح کرتا ہے۔
مورارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا كے ڈائرکٹر ڈاکٹر کاشی ناتھ سماگندی نے خطبہ استقبالیہ کے ساتھ تقریب کا افتتاح کیا اور تقریب کی کامیابی میں شرکاء کے گراں قدر تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ عالمگیر یگا مشق کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوگا کے عالمی دن کے آغاز سے ہی یوگا نے دنیا کی توجہ حاصل كی ہے۔ پچھلے سال 2023 میں دنیا بھر میں 23.5 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے یوگا کے بین الاقوامی دن یوگا کیا۔ آیوش کی وزارت کو یقین ہے کہ اس سال یہ شرکت تقریباً دوگنی ہو جائے گی۔
مورارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا كے ڈائرکٹر ڈاکٹر کاشی ناتھ سماگندی، بھیکھو بڑا بودھی اور ڈاکٹر راجیو لوچن داس، پرنسپل ایس آر ٹی آیوروید نے اس موقع پر شمع روشن کیا۔ اس تقریب میں کامن یوگا پروٹوکول کا براہ راست مظاہرہ دیکھا گیا۔ انسٹیٹیوٹ كے پروگرام آفیسر آئی این آچاریہ نے سب کا خیر مقدم کیا۔
مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ساتھ مل کر آیوش کی وزارت بڑے پیمانے پر یوگا کے مظاہروں اور سیشنوں کا ایک سلسلہ منعقد کر رہی ہے جو 100 دن، 100 شہروں اور 100 تنظیموں - بین اقوامی یوگا ڈے-2024 کی یاد میں ایک پروگرام کے حصے کے طور پر ہوگا۔ یہ پہل اسکولوں، یونیورسٹیوں، اداروں، کالجوں، کارپوریٹ اداروں کے ساتھ ساتھ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سمیت ذمہ داران کی ایک وسیع رینج کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے۔
نیم فوجی اہلکاروں نے اپنے اپنے شعبوں میں یوگا کو فروغ دینے اور اس کی تشہیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس طرح ان لوگوں نے مہم کے مقاصد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مزید یہ كہ آئی ٹی اثاثوں کا استعمال یوگا پریکٹس کو مؤثر طریقے سے پھیلانے میں معاون ہے اور اس طرح اس کی رسائی وسیع ہوئی ہے۔
وسیع تر رسائی اور مشغولیت کو یقینی بناتے ہوئے اس متحرک پروگرام كو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انجام دیا گیا جس کا انتظام آیوش کی وزارت، انسٹی ٹیوٹ اور دیگر معروف یوگا اداروں نے کیا۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No:7058
(Release ID: 2021888)
Visitor Counter : 62