کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جی ای ایم نےکرناٹک میں اپنے ایم ایس ایم ای  فروخت کنندہ دائرے کو توسیع دینے کے لیے رجسٹریشن مہم چلا ئی

Posted On: 23 FEB 2024 5:28PM by PIB Delhi

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) نے لگھوادیوگ بھارتی-کرناٹک(ایل یو بی-کے) کے ساتھ مل کر مرکزی اور ریاستی پی ایس یو خریداروں اور کرناٹک میں مقیم کو ایک ہی چھت کے نیچے اکٹھا کرنے کے مقصد سے ایک ایم  ایس ای فروخت کنندگان کی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ 23 فروری 2024 کو وی ون ہوٹل-  امبارا ایلیٹ، بنگلورو میں ایک توجہ مرکوز رجسٹریشن مہم چلائی گئی تاکہ  جی ا ی ایم کی جانب سے پیش کردہ لامحدود مارکیٹ مواقع فراہم کیے جاسکیں۔ تنظیموں نے جی ای ایم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور کرناٹک میں واقع ایم ایس ایم ایز میں اسے اپنانے کے لیے تعاون کیا۔

جی ای ایم ایک ڈیجیٹل پبلک پروکیورمنٹ پورٹل ہے جو تمام مرکزی/ریاستی حکومت کی وزارتوں/محکموں، پبلک سیکٹر یونٹس (پی ایس یوز)، پنچایتوں، کوآپریٹیو وغیرہ کے ذریعے سامان اور خدمات کی خریداری میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ اپنے شراکت داروں کوایک متحدہ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتے ہوئے، جی ای ایم سرکاری حصولیابی کے عمل کو شفاف، کارگر اور ہمہ گیربنانے کاکام انجام دیتا ہے۔لگھوادیوگ بھارتی، ملک میں مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے 1994 میں قائم کی گئی ہندوستان بھر میں کام کرنے و الی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔

جناب اجیت بی چوان، ایڈیشنل سی ای او- جی ای ایم، حکومت ہند نے تقریب کی صدارت کی اور جناب شرینواسا، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈی آئی سی، حکومت کرناٹک نے مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔ کرناٹک بھر سے ایم  ایس ایم ایزکے نمائندوں اور مرکزی اور ریاستی پی ایس یوز کے عہدیداروں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب اجیت بی چوان، ایڈیشنل سی ای او اور چیف سیلر آفیسر، جی ای ایم نے جی ای ایم کے ذریعہ خریداری کے آرڈر کو پورا کرنے میں ایم ایس ای کے ذریعہ ادا کیے گئے اہم کردار پر زور دیا۔ جی ای ایم پر لین دین کی گئی 3.47 لاکھ کروڑ روپے کی کل آرڈر ویلیو کا تقریباً 50فیصد ایم ایس ای کو دیا گیا ہے۔ انہوں نے کرناٹک کے ایم ایس ایم ایز کوجی ای ایم کی جانب سے پیش کردہ وسیع کاروباری مواقع پر مزید روشنی ڈالی جس سے عوامی خریداری میں ان کی شرکت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے جی ای ایم کے جی ای ایم سہائے 2.0 کو شروع کرنے کے منصوبے کا مزید اعلان کیا جو پسماندہ فروخت کنندگان کے درمیان مالیات تک محدود رسائی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے 10 منٹ کے اندر اندر 10 لاکھ روپے تک کا غیرضمانتی مفت قرض فراہم کرے گا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب شرینواسا نے کہا، ‘‘ جی ای ایم کرناٹک کے ایم ایس ایم ایز کے لیے کسی بھی وقت کہیں سے بھی قومی عوامی خریداری مارکیٹ میں کاروبار کرنے کے لیے رسائی فراہم کر کے کاروبار کے نئے مواقع کھول رہا ہے۔’’

اس تقریب کے دوران ایک پینل مذاکرات کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں مرکزی اور ریاستی پی ایس یوز کے نمائندوں نے ایم ایس ای فروخت کنندگان کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں اپنی عوامی خریداری کی ضروریات اور شرائط اور مواقع کے بارے میں مزید آگاہ کیا۔

جناب چوہان نےاس بات پر روشنی ڈالی کہ ‘‘شروع سے لے کر، کرناٹک کے فروخت کنندگان نے جی ای ایم کے ذریعہ 32,937 کروڑ روپئے کے آرڈر پورے کیے ہیں۔ اس میں سے، 12,570 کروڑ روپئے کے آرڈرز ریاست میں رجسٹرڈ ایم ایس ای یونٹس (31 جنوری 2024 تک) کے ذریعہ پورے کیے گئے ہیں۔ قومی پبلک پروکیورمنٹ مارکیٹ تک انتہائی آسان رسائی کے ساتھ، ریاستی ایم ایس ایز نے ہندوستان بھر کے سی پی ایس ایز کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کے دیگر محکموں سے آرڈرز کا بڑا حصہ حاصل کیا ہے۔’’

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ایم ایس ایز کو مرکزی حکومت کے خریداروں اور دیگر ریاستی خریداروں (31 جنوری 2023 تک) سے تقریباً 11,529 کروڑ روپے کے آرڈر موصول ہوئے ہیں۔

جی ای ایم شمولیت کو فروغ دینے اور پسماندہ فروخت کنندہ گروپوں جیسے دستکاروں اور بنکروں، کاریگروں، قبائلی کاروباریوں، ایم ایس ایز، خاص طور پر خواتین کی زیر قیادت اور ایس سی/ایس ٹی ایم ایس ایز، دویانگ جن، ایس ایچ جیز، ایف پی اوز اور اسٹارٹ اپس کے درمیان مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ پورٹل بغیر کسی رکاوٹ کے ادیم پورٹل کے ساتھ ضم ہوتا ہے تاکہ ایم ایس ایم ایز کے اندراج اور آن بورڈنگ میں آسانی ہو۔

تقریب کے دوران، لگھو صنعت بھارتی کے ریاستی باب، جس کی نمائندگی شری کے نارائنا پرسنا، جنرل سکریٹری،ایل یو بی-کے اور ڈاکٹر سچن بی سبنس، صدر، ایل یو بی-کے نے کرناٹک بھر سے اپنے ایم ایس ای اراکین کو ان کی لائیو آن بورڈنگ کی سہولت کے لیے متحرک کیا۔ جی ای  ایم پورٹل اور انہیں جی ای ایم کے نمائندوں کے ذریعہ اپنے مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس مہینے کے شروع میں، جی ای ایم نے موجودہ مالی سال میں مجموعی تجارتی قیمت میں 3 لاکھ کروڑروپئے کو پیچھے چھوڑ کر تمام ریکارڈ توڑ دیے۔اعلیٰ قیمت کے آرڈرز تیاری کے مراحل میں ہونےکے ساتھ، پورٹل اس مالی سال کے اختتام تک جی ایم وی میں 4 لاکھ کروڑروپئے کے نشان کو چھونے کے راستے پر ہے۔

جی ای ایم کے بارے میں:

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) ایک آن لائن پبلک پروکیورمنٹ پورٹل ہے جو مختلف سرکاری محکموں، ایجنسیوں، پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کے ذریعہ سامان اور خدمات کی خریداری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسے اگست 2016 میں حکومت کے ‘‘ڈیجیٹل انڈیا’’ پہل قدمی کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا تاکہ عوامی خریداری میں کارکردگی، شفافیت اور شمولیت کو لایا جا سکے۔ جی ای ایم کا مقصد عوامی خریداری کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

************

ش ح۔ س ب۔ف ر

 (U: 7048)


(Release ID: 2021768)
Read this release in: English , Kannada