نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ  27 مئی کو کرناٹک میں بیلگاوی اور بنگلورو کا دورہ کریں گے


نائب صدر جمہوریہ آئی سی ایم آر - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل میڈیسن (این آئی ٹی ایم)، بیلگاوی کے یوم تاسیس میں مہمان خصوصی ہوں گے

نائب صدر جمہوریہ کے ایل ای یونیورسٹی، بیلگاوی کے 14ویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی ہوں گے

نائب صدر بنگلور میں سی ایس آئی آر- نیشنل ایروناٹکس لمیٹڈ (این اے ایل) کا دورہ کریں گے

Posted On: 25 MAY 2024 6:22PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ اور ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ 27 مئی 2024 کو کرناٹک میں بیلگاوی اور بنگلورو کا دورہ کریں گے۔

اپنے ایک روزہ دورے کے دوران، نائب صدر جمہوریہ بیلگاوی پہنچیں گے اور آئی سی ایم آر - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل میڈیسن (این آئی ٹی ایم) ، بیلگاوی کے یوم تاسیس اور وہاں کے ایل ای یونیورسٹی کے 14ویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

اس کے بعد،جناب دھنکڑسی ایس آئی آر- این اے ایل، بیلور کیمپس کا دورہ کریں گے اور ایل سی اے اجزاء اور ایس اے آر اے ایس (سارس) کی نمائش کا مشاہدہ کریں گے۔

 وہ این اے ایل  میں کچھ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اپنے دورے کے دوران، نائب صدر جمہوریہ راج بھون، بنگلورو کا بھی دورہ کریں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع(

7033



(Release ID: 2021639) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada