وزارت دفاع

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انِل چوہان كا بنگلورو میں ہندوستانی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر میں ٹریننگ کمانڈ کا دورہ


تربیت کے انعقاد میں خدمات کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے کمانڈ کی ستائش؛ وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید بڑھانے پر زور

Posted On: 24 MAY 2024 6:44PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انِل چوہان نے 24 مئی 2024 کو کرناٹک کے بنگلورو میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ وہاں انہیں کمانڈ کے کردار، تربیتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے كے علاوہ ہندوستانی فضائیہ کی مجموعی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانے کے لیے اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں بتایا گیا۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کمانڈ کے اہلکاروں سے خطاب کیا اور ٹریننگ کے انعقاد میں افواج کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے تمام اہلکاروں کی کوششوں کی ستائش کی۔

انہوں نے بہتر تربیت کے لیے قوم کے وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔  انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ ملک کی آپریشنل طاقت کو تقویت دینے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے رہیں۔

 

اس سے پہلے ائیر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ٹریننگ کمانڈ ائیر مارشل ناگیش کپور نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا استقبال کیا۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:7023



(Release ID: 2021559) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Tamil