بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے پاور کوئز 2024 اور میدھا پرتیوگیتا 2024 کے قومی فنالے کا کامیابی کے ساتھ اختتام کیا

Posted On: 24 MAY 2024 6:06PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی نے پاور مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ(پی ایم آئی)، نوئیڈا میں پاور کوئز 2024 اور میدھا پرتیوگیتا 2024 کے قومی فنالے کی پُروقار میزبانی کی، جس میں ملازمین اور ان کے خاندانوں کے درمیان سیکھنے، علم کے اشتراک اور صحت مند مسابقت کے ایک بھرپور سفر کا جشن منایا گیا۔

ان مقابلوں میں کل 1,820 ٹیموں نے حصہ لیا، 570 ٹیمیں پاور کوئز 2024 میں اور 1,250 ٹیموں نے میدھا پرتیوگیتا 2024 میں حصہ لیا۔

پاور کوئز، 47 دنوں پر محیط ہے، جس کا مقصد ملازمین کے درمیان سیکھنے اور علم کے تبادلے کا ماحول پیدا کرنا ہے جبکہ توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بیداری کو بڑھانا ہے۔

این ٹی پی سی پاور کوئز 2024 کے افتتاحی ایڈیشن کے فاتحین این ٹی پی سی تلنگانہ کے شری پراگ سود اور این ٹی پی سی راماگنڈم کے جناب ہرمیت بگا ہیں۔

میدھا پرتیوگیتا 2024، چار مختلف زمروں میں نمایاں کوئزز: جونیئر (کلاس IV تا VI)، مڈل (کلاس VII سے IX)، سینئر (کلاس X سے XII)، اور ملازمین (بشمول میاں بیوی)۔ ٹیموں کا انتخاب پروجیکٹ اور علاقائی سطح پر ابتدائی راؤنڈز کے ذریعے کیا گیا۔

میدھا پرتیوگیتا 2024 کے فائنل راؤنڈ کے فاتح نیل گوسوامی اور اویان گرگ پی یو وی این ایل سے، ای آر 1 (جونیئر)، وندھیاچل سے رشبھ راج اور ایشان سنیہی، این آر (مڈل)، تنمے ورما اور شوریہ دیپ وندھیاچل سے، این آر (سینئر)ای آر  1 (ملازمین)، اور ارندم دھر اور ستیہ رنجن مہاپترا شمالی کرن پورہ سے۔

گرینڈ فنالے ایونٹس کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر(ایچ آر)، جناب سی کمار کے ساتھ جی ایم، جناب  وی. جے نارائنن اورر (پی ایم آئی) ، جناب ایس کے مجمدار نے شرکت کی۔ دونوں کوئزز کا انعقاد عزت مآب کوئز ماسٹر جناب گوتم بوس میسرز گرے سیلز نے کیا تھا۔

 

ش ح۔ش ت۔ج

Uno-7021



(Release ID: 2021543) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Tamil