کوئلے کی وزارت

جے ایس ایس پی ایس کیڈٹ نے لیما پیرو میں آئی ڈبلیو ایف ، ورلڈیوتھ ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں کانسے کے دو تمغے حاصل کئے

Posted On: 24 MAY 2024 4:55PM by PIB Delhi

جھارکھنڈ اسٹیٹ اسپورٹس پروموشن سوسائٹی (جے ایس ایس پی ایس) کے کیڈٹ بابو لال ہمبروم نے آئی ڈبلیو ایف ورلڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں کانسے کے دوتمغے جیتے ہیں۔ لیما پیرو میں جاری چمپئن شپ میں بابو لال نے 49 کلو گرام کے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک زمروں میں تیسرا مقام حاصل کیا۔

جھارکھنڈ اسٹیٹ اسپورٹس پروموشن سوسائٹی (جے ایس ایس پی ایس) کو سنٹرل کو لفیلڈ لمیٹڈ نے کوئلہ پیدا کرنے والی ریاستوں میں کھیل کود کو فروغ دینے کی اس کی کوششوں میں مدد دی ہے۔ رانچی میں اس کے باوقار کمپلکس میں پانچ سو کے قریب کھلاڑیوں کو ان کی باقاعدہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے۔ بابو لال کی یہ کامیابی سی سی ایل اور کوئلہ وزارت کی جانب سے کوئلہ پیدا کرنے والی ریاستوں میں کھیل کود کی حوصلہ افزائی کے اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:7017



(Release ID: 2021515) Visitor Counter : 30