کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تیرہ سے 25 فروری 2024 تک وزرائے تجارت کی سطح کی میٹنگ سے پہلے ابوظہبی میں جی 33وزرائے تجارت کی میٹنگ سے متعلق پریس بریفنگ

Posted On: 25 FEB 2024 11:01PM by PIB Delhi

تیرہویں  وزارتی کانفرنس سے پہلے25فروری 2024 بروز اتوار کو  جی 33 وزرائے تجارت کی میٹنگ ہوئی۔ جی 33 ممالک کا گروپ طویل عرصے سے ترقی پذیر ممالک بشمول ایل ڈی سیز  کے لیے فوڈ سکیورٹی کے مقاصد کے لیے پبلک اسٹاک ہولڈنگ پروگراموں کا مستقل حل تلاش کر رہا ہے۔

اس میٹنگ کو انڈونیشیا نے کوآرڈینیٹ کیا تھا۔ ہندوستان نے تمام اراکین پر زور دیا کہ وہ گروپ کی مضبوط ہم آہنگی کو جاری رکھیں، اس نے جی 33 اور  افریقی اوراے سی پی گروپس کی مشترکہ کوششوں پر بھی روشنی ڈالی، جس میں 80 سے زیادہ ممالک اور 61 فیصد سے زیادہ آبادی شامل ہے جس کے نتیجے میں پی ایس سے پی ایس ایچ  پر جامع تجویز پیش کی گئی۔جاب/اے جی/229 میں ہندوستان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹیکس پر مبنی بات چیت 229 ٹیکسٹ کی بنیاد پر شروع ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی ٹیکسٹ تجاویز کے نتیجے میں ایم سی 13 پر غوروخوض کے لیے سی او اے ایس ایس کے صدر کا ٹیکسٹ تیار ہوا، جس میں ایم سی 13 میں پی ایس سے پی ایس ایچ پر فیصلہ شامل ہے۔

اس نے غریبوں اور کمزورلوگوں کی بھوک سے نمٹنے  میں ایل ڈی سیز سمیت ترقی پذیر ممالک کے لیے پی ایس ایچ کی اہمیت  پر روشنی ڈالی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غذائی تحفظ قومی تحفظ ہے اور یہ کہ زراعت سے متعلق معاہدے کے مطابق یہ ایک غیر تجارتی تشویش ہے، ہندوستان نےپی ایس ایچ پروگراموں کے اپنے تجربے کو بھی شیئر کیا جس نے 800 ملین سے زیادہ لوگوں  کو مفت غذائی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنا کر کووڈ-19 کے بحران سے نمٹنے میں لوگوں کی مدد کی۔

آخر میں، ہندوستان نے تمام اراکین پر زور دیا کہ وہ آئندہ ہونے  والی وزارتی کانفرنس ایم سی 13 میں پی ایس سے پی ایس ایچ کو حاصل کرنے کے لیے تفصیل سے بحث کریں۔

ہندوستان نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کی ایک تحفظ سے متعلق خصوصی نظام ایک اور لازمی موضوع تھاجس پر وزارتی سطح کی کانفرنس ایم سی کو بازار تک رسائی سے منسلک ہوئے بغیر کام کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈبلیو ٹی او کی جانب سے جی 33 کا وزارتی بیان بھی جاری کیا گیا۔

*************

 

ش ح ۔ف ا۔ج ا

U. No.7010




(Release ID: 2021437) Visitor Counter : 33


Read this release in: Hindi , English