وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کے جہازوں دہلی، شکتی اور کلتان نے  فلپائن میں منیلا کا اپنا دورہ مکمل کیا جو جنوبی بحیرہِ چین میں مشرقی بحری بیڑے کی آپریشنل تعیناتی کا ایک حصہ تھا

Posted On: 23 MAY 2024 3:44PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے جہاز دہلی، شکتی اور کلتان نے جنوبی بحیرہ چین میں ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کی آپریشنل تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر منیلا واقع فلپائن کا دورہ کیا۔ اس دورے سے فلپائن کے ساتھ ہندوستان کے مضبوط تعلقات اور شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار ہوا ہے۔

اس پورٹ کال میں ہندوستانی بحریہ اور فلپائنی بحریہ کے عملے کے درمیان سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینج (ایس ایم ای ای) یعنی موضوعاتی امور كے ماہرین كے تبادلے كے علاوہ کھیلوں کے فکسچر، کراس ڈیک دورے، ثقافتی تبادلے اور اشتراکی کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام شامل تھے۔

رئیر ایڈمیرل راجیش دھنکھر، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ، اور بحری جہازوں کے کمانڈنگ آفیسران نے فلپائنی فلیٹ (سی پی ایف) کے کمانڈر آر ایڈم ریناٹو ڈیوڈ اور فلپائنی کوسٹ گارڈ کے ڈپٹی کمانڈنٹ آپریشنز وائس ایڈمیرل رولینڈو لیزور پُنزالان جونئیر کے ساتھ بات چیت کی۔ فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ نے فلیگ آفیسر ان کمانڈ (ایف او آئی سی)، وائس ایڈمیرل ٹوریبیو ڈولینیان اڈاکی جے ٹی کے ساتھ تعاون کے مواقع، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے اور اس سے باہر کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بھی وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ اس دورے نے ہندوستان اور فلپائن کی بحریہ کے درمیان بحری تعاون اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کا موقع فراہم کیا۔

یہ پورٹ کال ہندوستان اور فلپائن کے درمیان مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کا ثبوت ہے۔ یہ ہندوستان کی 'مشرق كے رُخ پر عمل' اور ساگر پالیسیوں کے مطابق خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا مظہر ہے۔

*****

U.No:7006

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2021412) Visitor Counter : 81