وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سنم لوانگ پویلین میں مکھا بوچا کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں ہندوستان سے مقدس تبرکات رکھے گئے ہیں


مقدس تبرکات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے

‘‘تھائی انڈیا کی دوستی مہاتما بدھ سے لے کر اب تک’’ کے موضوع پر ایک خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 24 FEB 2024 7:28PM by PIB Delhi

مقدس مکھا بوچا (ماگھ پوجا) کی تقریب، جو کہ تھائی لینڈ میں بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے پانچ سب سے زیادہ قابل احترام تقریبات میں سے ایک ہے، تھائی لینڈ کے معزز سومڈیٹ اور دیگر سینئر راہبوں نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی۔ یہ تقریب اسی مقام پر ہوئی جہاں بھگوان بدھ اور ان کے دو شاگردوں کے مقدس آثار، جو ہندوستان سے لائے گئے تھے، رکھے گئے ہیں، جو تھائی لینڈ اور بدھ مت کی بنیادوں کے درمیان گہرے روحانی تعلق کی علامت ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014Y66.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QOCB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CAT6.jpg

 

مکھا بھوچا ڈے (مگھا پوجا) ایک مذہبی تہوار ہے جو ان تعلیمات کی یاد دلاتا ہے جوبھگوان بدھ نے اپنے شاگردوں کے لیے دی تھیں۔ مکھا بھوچا روایتی قمری کیلنڈر کے مطابق تیسرے قمری مہینے کے پورے چاند کے دن منایا جاتا ہے۔ مکھا کی اصطلاح پالی میں لفظ ‘‘مگھ’’ سے آئی ہے اور اس سے مراد تیسرا قمری مہینہ ہے، جب کہ بوچا کا ترجمہ ‘‘عبادت کرنا’’ کے طور پر کیا جا سکتا ہے، یہ دونوں ہی بدھ مت کے صحیفے میں استعمال ہونے والی پالی زبان سے ماخوذ ہیں۔ لہذا، اصطلاح مکھاپوجا سے مراد وہ دن ہے جو تیسرے قمری مہینے کی عبادت کے لیے ہے۔

بدھ مت کیلنڈر میں پہلا اہم مذہبی تہوار مکھاپوجا ، تھائی لینڈ، لاؤس اور کمبوڈیا سمیت بہت سے ملکوں میں منایا جاتا ہے، جہاں بدھ مت کے پیروکاروں کی اکثریت تھیرواڈا بدھ مت پر عمل کرتی ہے، جسے ‘‘جنوب کا بدھ مت’’ بھی کہا جاتا ہے۔

تھائی لینڈ میں 26 روزہ نمائش کے لیے ہندوستان سے لائے گئے مقدس تبرکات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ پویلین کا دورہ کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ، آج سنم لوانگ پویلین میں ڈاکٹر سوپاچائی ویرا پھوچونگ کے ذریعہ ‘‘مہاتمابدھ سے اب تک تھائی انڈیا دوستی’’ پر ایک خصوصی گفتگو کا بھی اہتمام کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0054TPK.jpg

************

ش ح۔ س ب۔ف ر

 (U: 6987)


(Release ID: 2021281) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi , Telugu