کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی آئی سی اے اور ایم سی اے نے نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ساتھ شراکت میں ’ہندوستان میں ذمہ دار کاروباری طرز عمل‘ پر بین وزارتی ورکشاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
21 MAY 2024 9:53PM by PIB Delhi
اسکول آف بزنس انوائرمنٹ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے پیر کو نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ساتھ شراکت داری میں کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) حکومت کے ساتھ مل کر ’ہندوستان میں ذمہ دار کاروباری طرز عمل‘ پر ایک بین وزارتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا مقصد ذمہ دار کاروبار کے ساتھ منسلک مختلف وزارتوں کی پالیسیوں کا نقشہ بنانا، ذمہ دار کاروبار سے متعلق پالیسیوں اور اسکیموں کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کو شیئر کرنا، باہمی تعاون کی ضرورت پر غور کرنا، اور متعلقہ اقدامات کو دستاویزی شکل دینے کے لیے معلومات حاصل کرنا تھا جس کا تعلق وِکِسِت بھارت کی طرف لے جانے والے ذمہ دار انہ کاروبارسے تھا۔

ورکشاپ سے خصوصی خطاب کے دوران، محترمہ انورادھا ٹھاکر، ایڈیشنل۔ سیکرٹری، ایم سی اے، نے ملک میں ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل کو فروغ دینے میں آئی آئی سی اے کے کردار پر روشنی ڈالی۔ محترمہ ٹھاکر نے آتم نربھر بھارت کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے ذمہ دار کاروباری طرز عمل (آربی سی) کی اہمیت پر زور دیا اور ہندوستان میں ذمہ دار کاروباری طرزعمل کے ماحولیاتی نظام کے ارتقاء کی نشاندہی کی۔محترمہ ٹھاکر نے اس سمت میں سیکٹر کے اقدامات کی سمت میں کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے اہم معلومات پیش کیں۔
اپنے خطاب میں جناب امت کمار گھوش، ایڈیشنل۔ سکریٹری، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت، حکومت ہند نے معذور افراد سے لے کر ٹرانس جینڈر تک، سماج کے پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے حقوق کو فروغ دینے میں حکومت کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ جناب کمار نے خاص طور پر سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کی نمستے اسکیم کی اہمیت پر زور دیا، جو صفائی کے کارکنوں کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہے۔
حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کے اکاؤنٹس کے کنٹرولر جنرل جناب شیام ایس دوبے، ذمہ دار مالیاتی طریقوں کو یقینی بنانے میں وزارت خزانہ (ایم او ایف) کے کردار پر روشنی ڈالی۔ جناب دوبے نے معززین کو مالیاتی تقسیم میں شفافیت اوردریافت پذیری کو فروغ دینے میں ایم او ایف کے اہم کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ جناب دوبے نے شفافیت اور جوابدہی کا ایک ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا جیسا کہ حکومت ہند کے مختلف اقدامات جیسے پی ایف ایم ایس سے ظاہر ہوتا ہے۔
محترمہ نصرت خان، بی ایچ آر نیشنل اسپیشلسٹ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے کاروبار اور انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے رہنما اصول، ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل سے منسلک بین الاقوامی سطح پر مختلف ضوابط اور معیارات پر روشنی ڈالی۔ محترمہ خان نے مختلف ممالک کے بہترین طورطریقوں کا بھی اشتراک کیا اوراس کا بھی کہ ہندوستان ان کے مقابلے میں کس مقام پر کھڑا ہے اور ذمہ دار کاروباری طرزعمل کو فروغ دینے والے اقدامات کے عالمی اور ہندوستانی ماحولیاتی نظام کے ارتقاء کا سراغ لگایا اور موازنہ کیا۔محترمہ خان نے اقوام متحدہ کے ایجنڈے 2030 کے حصول میں کاروبار اور انسانی حقوق کے بارے میں قومی ایکشن پلان کے کلیدی کردار پر بھی زور دیا اور کہا کہ پائیدار ترقی کے 90فیصداہداف ہمیشہ انسانی حقوق سے جڑے ہوئے ہیں۔آخر میں،محترمہ خان نے ہندوستان میں ذمہ دار کاروباری طرز عمل کو فروغ دینے کے قانونی اقدامات پر توجہ مرکوز کی جبکہ اس کے لیے ایک کاروباری صورتحال بھی قائم کی۔
ڈاکٹر گریما دادھیچ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ہیڈ، اسکول آف بزنس انوائرمنٹ، آئی آئی سی اے نے ذمہ دار کاروباری طرز عمل سے متعلق قومی رہنما خطوط کے نو اصولوں پر غور کیا اور مختلف وزارتوں کی اسکیموں اور اقدامات کو پیش کیا جو ان اصولوں کے حوالے سے مرتب کئے گئے تھے اور ان کی نقشہ سازی کی گئی تھی۔ ڈاکٹر دادھیچ نے بین وزارتی مباحثوں کی نظامت کا فریضہ انجام دیا اور ذمہ دار کاروباری طرز عمل کی اہمیت اور ہندوستانی کمپنیوں کے درمیان ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل کو فروغ دینے میں حکومت ہندوستان کی مختلف وزارتوں اور ایجنسیوں کے درمیان تعاون کے کردار کا خاکہ پیش کیا۔
تحریک شکریہ کےطورپر، ڈاکٹر دادھیچ نے تمام مقررین اور شرکاء سے ان کی گرانقدر شراکت اور بصیرت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ ورکشاپ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان آربی سی پر مزید مکالمے اور تعاون کی راہ ہموار کرے گی۔
ورکشاپس کے اہم نتائج حکومت ہندوستان کی مختلف وزارتوں اور ایجنسیوں سے متعلق متعلقہ اقدامات پر ایک کتابچہ کے ساتھ سامنے آنا تھا، جو ذمہ دار کاروباری طرز عمل سے متعلق ہیں۔
ورکشاپ میں ہندوستان کی وزارت بشمول مالیات، وزارت کارپوریٹ امور، وزارت قانون و انصاف، وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور، محکمہ پبلک انٹرپرائزز، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی، وزارت تجارت اور صنعت، وزارت کانوں، اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت دیگر کے علاوہ حکومت کی مختلف متعلقہ وزارتوں کے تقریباً 30 سینئر افسران نے شرکت کی۔ یہ اس موضوع پر دوسری بین وزارتی ورکشاپ تھی، پہلی ورکشاپ جنوری 2024 میں نئی دہلی میں منعقد ہوئی تھی۔
*********
(ش ح۔ س ب۔م ش)
U-6986
(Release ID: 2021279)
Visitor Counter : 87