وزارتِ تعلیم

جناب  سنجے مورتی نے جناب ٹی جی سیتارام کے ساتھ مل کر قومی ایوارڈز )اعلیٰ تعلیم ( 2024 برائے اساتذہ کیلئے نامزدگیوں کی خاطر پورٹل کا آغاز کیا


تکنیکی اور غیر تکنیکی اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پولی ٹیکنک اداروں کے اساتذہ کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا

نامزدگی کی آخری تاریخ 20 جون 2024 ہے

Posted On: 21 MAY 2024 6:43PM by PIB Delhi

ہائر ایجوکیشن كے سکریٹری  جناب سنجے مورتی نے اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین جناب ٹی جی سیتارام کے ساتھ آج قومی ایوارڈ (اعلیٰ تعلیم) 2024 برائے اساتذہ کے لیے نامزدگیوں کی خاطر پورٹل کا آغاز کیا۔

وزارت تعلیم کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھی نامزدگی كے كاغذات جمع کرانے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ ایوارڈز تکنیکی اور غیر تکنیکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مثالی اساتذہ / فیکلٹی ممبران اور پولی ٹیکنک اداروں کے اساتذہ کو دیئے جائیں گے۔ درج ذیل وسیع مضامین کی بنیاد پر پہلے زمرے کے تحت تین ذیلی زمرے ہوں گے: انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی، فن تعمیر؛ پیور سائنسز بشمول ریاضی، فزیکل سائنسز، بائیولوجیکل سائنسز، کیمیکل سائنسز، میڈیسن، فارمیسی اور آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، ہیومینٹیز، لینگویجز، لیگل اسٹڈیز، کامرس اور مینجمنٹ۔

نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جون 2024 ہے۔ منتخب ایوارڈز پانے والوں کو 5 ستمبر (ٹیچرز ڈے) کو ہندوستان کے سابق صدر اور ایک قابل ذکر استاد ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کی یاد میں نوازا جائے گا۔

اہلیت:

یہ ایوارڈ ہندوستان میں کالجوں/یونیورسٹیوں/اعلیٰ تعلیمی اداروں/پولی ٹیکنک کے تمام فیکلٹی ممبران کے لیے کھلا ہے جو درج ذیل شرائط کو پورا کرتے ہوں:

1۔ نامزد شخص کو باقاعدہ فیکلٹی ممبر ہونا چاہیے،

2۔ انڈرگریجویٹ اور/یا پوسٹ گریجویٹ سطح پر کم از کم پانچ سال کا کل وقتی تدریسی تجربہ ہونا چاہیے،

3۔ ایوارڈز کے لیے درخواست وصول کرنے کی آخری تاریخ تک عمر 55 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

4۔ وائس چانسلر/ڈائریکٹر/پرنسپل (باقاعدہ یا ذمہ دار) درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔

تاہم ایسے لوگ جو پہلے ایسے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں لیکن ان کی عمر ابھی 55 سال سے کم ہے اور وہ بدستور فعال سروس میں ہیں، وہ مجاز ہیں۔

نامزدگی کا طریقہ کار:

الف- از خود نامزدگی )واحد بنیاد(

ب-) ایك ہی یونیورسٹی/انسٹی ٹیوٹ/کالج/پولی ٹیکنک كے سابق یا موجودہ وائس چانسلر/ڈائریکٹر/پرنسپل/فیکلٹی ممبر/اسی یونیورسٹی کے ساتھی جہاں نامزد شخص باقاعدہ ملازمت رکھتا ہے دوبارہ نامزدگی کے لیے اہل ہے۔

اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو قومی ایوارڈ 2024 سے نوازنے کا مقصد ملک کے چند بہترین فیکلٹی ممبران کی مخصوص شراکت کو تسلیم کرنا اور ان کی لگن اور محنت، خاص طور پر درس و تدریس میں ان کا احترام کرنا ہے جن کے اثرات نے نہ صرف اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر کیا ہے بلکہ ان کے طلباء کی زندگیوں کو بھی بہتر بنانا ہے۔ اس ایوارڈ كا مقصد ٹیچنگ لرننگ، کمیونٹی آؤٹ ریچ، ادارہ جاتی خدمات، تحقیق، اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں کام کی نئی صلاحیتوں میں فیکلٹی ممبران کی منفرد اور شاندار کامیابیوں کو تسلیم کرنا اور انہیں اعزاز دینا  ہے۔

درخواست دینے کے لیے یہاں کلک کریں:

https://www.awards.gov.in/

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2021277) Visitor Counter : 30