وزارت دفاع
گروڑ رجمنٹل ٹریننگ سینٹر ایئر فورس اسٹیشن چاندی نگر میں مارون بریٹ کی رسمی پریڈ
Posted On:
18 MAY 2024 6:25PM by PIB Delhi
ایئر فورس کے خصوصی دستوں کے 'گروڑ' کمانڈوز کی تربیت کی کامیاب تکمیل کے موقع پر 18 مئی 2024 کو گروڑ رجمنٹل ٹریننگ سینٹر (جی آر ٹی سی)، ایئر فورس اسٹیشن چندی نگر میں مارون بریٹ رسمی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر ایئر اسٹاف آفیسر، ویسٹرن ایئر کمانڈ ایئر مارشل پی کے ووہرا نے پریڈ کا جائزہ لیا۔
جائزہ لینے والے افسر نے گروڑوں کو ان کی تربیت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی۔انہوں نے سخت تربیت اور اسپیشل فورسز کی مہارت کی اہمیت پر زور دیا تاكہ سیکیورٹی کے بدلتے ہوئے منظر نامے سے ہم آہنگ رہا جائے۔ انہوں نے کامیاب گروڑ ٹرینیز کو مارون بریٹ، گروڑ پرفیشینسی بیج اور اسپیشل فورس ٹیب پیش کیے اور قابل ٹرینیز کو ٹرافیاں دیں۔ بہترین آل راؤنڈر کی ٹرافی فلائٹ لیفٹیننٹ ششوت رانا کو پیش کی گئی۔
تقریب کے ایک حصے کے طور پر گروڑوں نے جنگی فائرنگ کی مہارت، یرغمالیوں کو بچانے، فائرنگ کی مشق، حملہ آور دھماکہ خیز مواد، رکاوٹ عبور کرنے کی مشق، دیوار پر چڑھنے، سلیدرنگ، ریپلنگ اور ملٹری مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا۔
مارون بیریٹ رسمی پریڈ ایک اہم ایوینٹ ہے جس كے ساتھ ایک انتہائی ضروری تربیتی شیڈول کے اختتام ہوتا ہے۔ پاس آؤٹ ہونے والے نئے ٹرینی ایلیٹ گروڑ فورس میں شامل ہوتے ہیں اور ہندوستانی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں۔
**********
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2021046)
Visitor Counter : 76