وزارت دفاع

ائیر فورس فیملی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر نے اُمید نکیتن کا افتتاح كیا

Posted On: 18 MAY 2024 1:14PM by PIB Delhi

صدر ایئر فورس فیملی ویلفیئر ایسوسی ایشن محترمہ نیتا چودھری نے 17 مئی 24 کو بیس ریپیئر ڈپو ایئر فورس پالم کا دورہ کیا اور اُمید نکیتن کا افتتاح کیا جو خصوصی ضروریات والے بچوں کے لیے ایک جدید تھراپی سینٹر ہے۔ محترمہ نیتا چودھری اور دیگر معززین کا استقبال ایئر کموڈور ہرش بہل، ایئر آفیسر کمانڈنگ، ڈپو اور ونگ کمانڈر (محترمہ) رینا بہل (ریٹائرڈ) صدر ایئر فورس فیملی ویلفیئر ایسوسی ایشن (مقامی) نے کیا۔ اُمید نکیتن کا تصور پرورش کا ماحول بنانے کی سوچ كے ساتھ کیا گیا تھا جہاں خصوصی ضروریات والے بچے سوچ سکتے ہیں، پروان چڑھ سکتے ہیں اور اپنی منفرد صلاحیتوں کے مطابق تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے زندگی کی مہارتیں سیکھ سکتے ہیں۔ حس كے ساتھ كاوش كے عمل نیز اسپیچ تھراپی سے سازگار کھیلوں اور انٹرایکٹو عمیق تجربے تک یہ مرکز خصوصی بچوں کی جسمانی، جذباتی اور سماجی بہبود کو فروغ دینے کے لیے مختلف قسم کے پروگرام پیش کرتا ہے۔ امید نکیتن خصوصی طور پر معذور تقریباً 55 بچوں کو ضرورتیں پوری کرے گا جن کی مدد تربیت یافتہ خصوصی اساتذہ کی ایک سرشار ٹیم کرتی ہے۔ افتتاحی تقریب کا انعقاد مناسب انداز میں کیا گیا اور اس میں ملک بھر سے ایئر فورس فیملی ویلفیئر ایسوسی ایشنوں کے تمام علاقائی صدور نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں دہلی علاقے کے تمام سینئر ایئر مارشلز کی بیگمات بھی اس ولولہ انگیز افتتاح کو دیکھنے کے لیے موجود تھیں۔ یہ خصوصی تقریب فضائیہ کے خاندانوں کی بہبود کی خاطر سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے آئی اے ایف کے جاری عزم کی دلالت کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo32JKC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo4ELHP.JPG

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2021013) Visitor Counter : 38