ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

انڈیا اسکلز 2024 میں خواتین كی شاندار روایت شكنی


انڈیا اسكلز 2024 میں 170 سے زیادہ خواتین كی مردوں کے زیرِ تسلط تجارت میں شركت

زائد از  30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 900 سے زیادہ امیدوار شریك

Posted On: 17 MAY 2024 6:58PM by PIB Delhi

انڈیا اسکلز کمپیٹیشن 2024 میں جو یاشو بھومی، دوارکا میں 15 تا 19 مئی 2024 جاری ہے، شریكِ تجارت خواتین اضافہ پذیر تعداد میں شركت کر رہی ہیں۔ ان تجارتوں پر پہلے مردوں کا غلبہ تھا۔ خواتین شرکاء اپنے مرد ہم منصبوں کے ساتھ براہِ راست مقابلہ کر رہی ہیں اور بہت زیادہ جوش اور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوءے یہ ثابت کر رہی ہیں کہ ہنر اور ذہانت كی کوئی صنفی حدود نہیں۔

اس سال، انڈیا اسکلز میں 30 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 61 مہارتوں میں 900 سے زیادہ شراكت ہے اور 400 سے زیادہ صنعت کے ماہرین شریك ہیں۔ 170 سے زیادہ خواتین لاجسٹک اور فریٹ فارورڈنگ، ویب ٹیکنالوجیز، ویزوول مرچنڈائزنگ، فیشن ٹیکنالوجی، گرافک ڈیزائن ٹیکنالوجی، پینٹنگ اور ڈیکوریشن كے علاوہ الیکٹریکل انسٹالیشنز، انڈسٹریل ڈیزائن ٹیکنالوجی اور قابل تجدید توانائی جیسی تجارتوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے یہ مقابلہ ایک پلیٹ فارم بھی پیش کر رہا ہے۔ پچھلے سالوں میں پلمبنگ اور ہیٹنگ کی مہارت میں ایک خاتون امیدوار کی شرکت دیکھی گئی تھی۔ زمین کی تزئین کی باغبانی کی مہارت میں صرف خواتین پر مشتمل دو ٹیمیں تھیں۔ ویزوول تجارت پر بھی خواتین کا غلبہ تھا اور موبائل روبوٹکس میں بھی دو لڑکیوں پر مشتمل ایك ٹیم تھی۔

"انڈیا اسكلز 2024 میں خواتین کی شرکت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے جو ان کی بے پناہ صلاحیتوں اور ذہانت کا مظہر ہے۔ انڈیا اسکلز 2022 کے فاتح اور انڈیا اسکلز 2024 کے جیوری ممبر سونو لاتھر نے کہا کہ یہ بڑھتی ہوئی نمائندگی نہ صرف ان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ ہماری قوم کے لیے مزید جامع اور مساوی مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

اڈیشہ سے انڈیا اسکل 2024 میں شریک کیرتیپرنا ساڈنگی نے کہا کہ وہ پچھلے سال کی مدِمقابل رنکی مہاتو سے متاثر تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے فرانس جانے کا موقع ملتا ہے تو میں عالمی سطح پر اپنے ترنگے کو فخر سے رنگنے کے لیے پرعزم ہوں۔

انڈیا اسکلز 2024 کے اس ایڈیشن میں خود مختار موبائل روبوٹکس، آٹوموبائل ریپیئرنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور میکیٹرونکس جیسی نئی عمر کی مہارتیں بھی کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔ امیدوار ان ابھرتی ہوئی تجارتوں میں بڑے جوش اور عزم کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ جدت طرازی، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے اور ملک کی معیشت کو تقویت دینے کے لیے نئے دور کی مہارتیں اہم ہوتی جا رہی ہیں۔ یہ مہارتیں ایک متحرک اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دے رہی ہیں، نئے کردار تخلیق کر رہی ہیں اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر رہی ہیں۔ یہ سب اقتصادی ترقی میں معاون ہیں۔ علاوہ ازیں ڈیجیٹل اور تکنیکی مہارتوں كی صلاحیت ملک کی برآمداتی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے۔ ماحول دوست ٹیکنالوجیوں کے ذریعے پائیدار ترقی کی حمایت کرتی ہے اور اسمارٹ انفراسٹرکچر کے ذریعے مجموعی معیار زندگی کو بہتر بناتی ہے۔

"انڈیا اسكلز 2024 ہمارے مستقبل کی تشکیل میں نئے دور کی مہارتوں کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے جس میں شرکاء جدید ٹیکنالوجیوں میں مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے خود مختار موبائل روبوٹکس جیوری اکشت مراٹھی نے کہا کہ یہ مہارتیں جدت پیدا کر رہی ہیں، پیداواری صلاحیت کو بڑھا رہی ہیں اور ڈیجیٹل معیشت میں ہندوستان کو عالمی رہنما بنا رہی ہیں۔

انڈیا سکلز 2024 کے فاتحین بہترین انڈسٹری ٹرینروں کی مدد سے ستمبر 2024 میں فرانس كے لیون میں ہونے والے ورلڈ اسکلز مقابلے کی تیاری کریں گے جہاں 70 سے زیادہ ممالک کے 1,500 حریف اکٹھا ہو رہے ہیں۔ اس سال ابتدائی رجحانات نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ ہندوستان ورلڈ اسكلز میں  آٹوموبائل، مہمان نوازی، میکاٹونکس اور پانی کی ٹیکنالوجی میں تمغے جیتے گا۔

ٹرینرز کے ساتھ ساتھ، حریفوں کی بھی گزشتہ ورلڈ اسکلز کے فاتحین کی طرف سےرہنمائی کی جا رہی ہے۔ اس سے انہیں نہ صرف تجارت کی باریکیوں کو سمجھنے میں بلکہ وہ اضافی برتری حاصل کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔ نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) جو ایم ایس ڈی ای کے زیراہتمام کام کر رہا ہے اس ایونٹ کو نافذ کر رہا ہے اور یہ 19 مئی کو ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

اس سال شرکاء کو نیشنل کریڈٹ فریم ورک کے اندر کریڈٹ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ورلڈ اسكلز اور اندیا اسكلز كمپٹیشنز دونوں میں دکھائے گئے تمام ہنر کو احتیاط سے نیشنل اسکلز کوالیفیکیشن فریم ورک  کے ساتھ جوڑا گیا ہے جو شرکاء کو اپنے سیکھنے کے نتائج کا سہرا حاصل كرنے اور اپنے منتخب کردہ شعبوں میں ایک فروغ پزیر کیریئر کی قیادت کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔ ایسا بھی پہلی بار ہو رہا ہے کہ انڈیا اسکلز نے کرنسیا نامی مسابقتی معلوماتی نظام کو شامل کیا ہے۔

اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب پورٹل پر مقابلے کے لیے تقریباً 2.5 لاکھ امیدواروں نے اندراج کرایا ہے۔ ان میں سے 26,000 کو پری اسکریننگ کے عمل کے ذریعے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا ریاستوں کے ساتھ ریاستی اور ضلعی سطح کے مقابلے کے انعقاد کے لیے شیئر کیا گیا تھا، جس میں سے 900 سے زیادہ طلبہ کو انڈیا اسکلز نیشنل مقابلے کے لیے مزید شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

اس سال، انڈیا اسكلز کو 400 سے زیادہ انڈسٹری اور اکیڈمک پارٹنرز جیسے ٹویوٹا كرلوسكر، آٹو ڈیسك، جے كے سیمنٹ، ماروتی سوزوكی، لِنكولن الیكٹرك، نیمٹیك، ویگا، لوریال، شنائیڈر الیكٹرك، فیسٹو انڈیا، آرٹیمِس، میدانتا، اور سیگنیا ہیلتھ كئیر سے تعاون حاصل ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2020975) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil