وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دوسرا ہندوستان - آسٹریلیا - انڈونیشیا سہ فریقی میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ)ٹی ایم ایس ڈبلیو(کوچی میں 15 سے 17 مئی 24 تک منعقد ہوا

Posted On: 17 MAY 2024 7:42PM by PIB Delhi

ہندوستان - آسٹریلیا - انڈونیشیا سہ فریقی میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ (ٹی ایم ایس ڈبلیو) کا دوسرا ایڈیشن 15 سے 17 مئی 24 تک آئی این ایس ڈروناچاریہ، کوچی، ہندوستان میں منعقد ہوا۔ ورکشاپ کا موضوع ’’بحیرہ ہند کا خطہ: علاقائی میری ٹائم سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کی کوششیں‘‘ تھا، جس کا انتخاب جاری بحری سلامتی کے چیلنجوں اور خطے میں تین سمندری پڑوسیوں کے درمیان تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کے لیے کیا گیا تھا۔ ورکشاپ ہیڈ کوارٹرز جنوبی بحری کمان کے زیراہتمام منعقد کی گئی اور اس میں شریک تینوں نیوی کے مندوبین نے شرکت کی۔

ورکشاپ کی صدارت رئیر ایڈمرل نربھے بپنا اے سی این ایس(ایف سی آئی) نے کی اوراس کے شریک چیئرمین کموڈور فلوٹیلا رائل آسٹریلین نیوی کموڈورپال او گریڈی، ٹی این آئی( اے ایل) سےسی آئی سی انڈونیشین فلیٹ کمانڈ کے اسسٹنٹ برائے آپریشنز ایف اے ڈی ایم ہیری تریویبووو اور کموڈور (فارن کوآپریشن) کموڈور من میت کھرانہ ہندوستانی بحریہ سے تھے۔ ورکشاپ کے دوران، آئی او آر میں آئی ایف سی-آئی او آر کی معلومات کے تبادلے سمیت موجودہ دور کے مواقع اور چیلنجوں کی تشہیر کے طریقہ کار اور صلاحیتوں، میری ٹائم ڈومین بیداری، غیر روایتی اور غیر قانونی میری ٹائم سرگرمیاں، میری ٹائم قانون نافذ کرنے والے موضوعات ، صلاحیت میں اضافہ اور صلاحیت کی تعمیر، باہمی تعاون اور تعاون کو بڑھانے کے راستے وغیرہ کی ایک وسیع صف پر بات چیت ہوئی ۔

ورکشاپ کے دوران، چیف آف اسٹاف ہیڈ کوارٹر جنوبی بحری کمان رئیر ایڈمرل اپل کندو اور فلیگ آفیسر سی ٹریننگ رئیر ایڈمرل سشیل مینن نے بھی گفتگو کی۔

ورکشاپ کے دوران، آسٹریلیائی اور انڈونیشیائی بحریہ کے مندوبین کے لیے کوچی اور میسرز کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ میں ہندوستانی بحریہ کی تربیتی سہولیات کا دورہ بھی کیا گیا۔

*****

U.No.6945

(ش ح –ا ع- ر ا)   


(Release ID: 2020973) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Tamil