وزارت دفاع

دوطرفہ دفاعی تعلقات کو تقویت دینے کے لیے ہندوستان-منگولیا جوائنٹ ورکنگ گروپ کی 12ویں میٹنگ اولانباتر میں منعقد ہوئی

Posted On: 17 MAY 2024 10:20AM by PIB Delhi

ہندوستان اور منگولیا کی وزارت دفاع کے درمیان 12ویں جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی میٹنگ 16-17 مئی 2024 کو اولان باتر میں ہوئی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت ہندوستان کی وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری جناب امیتابھ پرساد اور منگولیا کی وزارت دفاع کے ریاستی سکریٹری بریگیڈیئر جنرل گانگ کھویانگ ڈواگڈورج نے کی۔ ، منگولیا میں ہندوستان کے سفیر  جناب اتل ملہاری گوٹسروے نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

جے ڈبلیو جی کے دوران دونوں فریقوں  نے دونوں ممالک کے درمیان جاری دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے مختلف اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور اس سمت میں کئے گئے اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے ان شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے ذرائع کی نشاندہی کی۔ دونوں فریقوں نے موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جوائنٹ سکریٹری نے ہندوستانی دفاعی صنعت کی صلاحیت اور استعداد کی اہمیت کو اجاگر کیا، اور منگولیا کی مسلح افواج کے ساتھ ایک نتیجہ خیز شراکت داری کی امید ظاہر کی۔ منگولیائی فریق نے ہندوستانی صنعت کی صلاحیت اور استعداد پر اعتماد ظاہر کیا۔ دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو بھی تسلیم کیا۔

جوائنٹ سکریٹری اور ہندوستانی سفیر نے منگولیا کے نائب وزیر دفاع مسٹر بی بیارمگنائی سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے اولانباتر میں ایک تربیتی ادارے کا دورہ کیا اور جاری مصروفیات کا جائزہ لیا۔

ہندوستان کے منگولیا کے ساتھ قدیم تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی رشتے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کو ‘روحانی پڑوسی’ سمجھتے ہیں۔ جدید دور میں جمہوریت، آزادی اور مارکیٹ اکانومی جیسی اقدار دونوں ممالک کو ایک دوسرے کےقریب رکھتی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(2)5RRL.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(2)6MB7.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3(3)MWGJ.jpeg

 

************

ش ح۔ س ب۔ف ر

 (U: 6932)



(Release ID: 2020851) Visitor Counter : 35