وزارت دفاع

آئی سی جی نے مہاراشٹر کے ساحل پر ماہی گیری کے پانچ عملے کے ساتھ کشتی پکڑی


 27 لاکھ روپے مالیت کا پانچ ٹن غیرمحسوب ڈیزل ضبط

Posted On: 16 MAY 2024 7:20PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 16 مئی، 2024 کو مہاراشٹر کے ساحل کے قریب غیر قانونی ڈیزل اسمگلنگ میں ملوث 5 رکنی عملے پر مشتمل ماہی گیری کشتی 'جے ملہار' کو پکڑا ہے۔ تلاشی کے دوران پانچ ٹن غیرمحسوب  ڈیزل ضبط کیا گیا جس کی مالیت تقریبا 27 لاکھ روپے ہے، جسے مچھلی کے بکسے میں چھپایا گیا تھا اور اس کے ساتھ ممنوعہ منشیات کی تھوڑی مقدار بھی برآمد کی گئی تھی۔

پکڑے گئے جہاز کو پولیس، کسٹم اور ماہی گیری محکمہ کے ذریعہ مکمل پوچھ تاچھ کے لئے ممبئی بندرگاہ پر لے جایا گیا۔ مزید تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ عملے نے سمندر میں ماہی گیروں کو 5،000 لیٹر ایندھن فروخت کیا تھا۔

یہ کامیاب آپریشن آئی سی جی کی جانب سے سمندر میں ڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف ایک اور اہم کریک ڈاؤن ہے، جس میں صرف گزشتہ تین دنوں میں مجموعی طور پر 55,000 لیٹر  غیرمحسوب ڈیزل ضبط کیا گیا ہے۔ آئی سی جی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے ، ملک کے بحری مفادات کے تحفظ اور ساحلی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے فوری اور مربوط اقدامات کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6930



(Release ID: 2020832) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil