وزارت اطلاعات ونشریات
بھارت پویلین کا 77ویں کینز فلم فیسٹیول میں افتتاح
Posted On:
15 MAY 2024 7:02PM by PIB Delhi
کینز، 15 مئی، 2024: مختلف حصوں میں متعدد باضابطہ انتخابات کے ساتھ بھارت کے لیے جادو جگانے والے سال كے 77 ویں کینز فلم فیسٹیول میں آج فرانس میں بھارت پویلین کا افتتاح کیا گیا۔
باوقار کینز فلم فیسٹیول میں جس كی میزبانی ہر سال حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات كی جانب سے کی جاتی ہے، بھارت کی شرکت کی قیادت نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن بطور نوڈل ایجنسی اور فكی بطور انڈسٹری پارٹنر کرتی ہے۔ یہ پویلین اپنے بھرپور سنیماءی ورثے کی نمائش اور عالمی فلمی برادری کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے مسلسل عزم کی دلالت کرتا ہے۔
عظیم الشان افتتاحی تقریب کی قیادت اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے فرانس میں ہندوستان کے سفیر جناب جاوید اشرف کے ساتھ۔ كی۔
باوقار معززین، معروف فلم سازوں اور صنعت کے رہنماؤں نے بھی اس اہم افتتاح کا مشاہدہ کیا جو ہندوستانی سنیما کے جوہر کا جشن منانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ مہمانوں میں منجملہ اور معززین كے محترمہ تھولوانا روز چیک، چیئرپرسن، نیشنل فلم اینڈ ویڈیو فاؤنڈیشن، جنوبی افریقہ، جناب کرسچن جیون، ڈائریکٹر فلمز ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی جنرل ڈیلیگیٹ، کانز فلم فیسٹیول اور فلمساز رچی مہتا شامل تھے۔
افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں جناب سنجے جاجو نے کہا کہ "اس سال کینز کے باضابطہ انتخاب میں زیادہ ہندوستانی پروجیکٹوں کا ہونا خوشی کی بات ہے،۔ ان میں سے ایک مقابلے كے اور ایك ذیلی زمرے میں ہے۔ اسی كے ساتھ میں یہ بھی اعتراف کرتا ہوں کہ یہ دونوں منصوبے حکومت کی طرف سے ترغیبات کے ساتھ ساتھ سرکاری بنیادی پیداوار کے لحاظ سے بھی مستفید ہوئے ہیں۔
"یہاں بھارت پویلین عالمی سطح پر ہندوستانی سنیما کے نیٹ ورکنگ، تعاون اور فروغ کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
ہم ہندوستانی آڈیو ویژول کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
جناب سنجے جاجو نے مزید كہا كہ صنعت اور بین الاقوامی ہم منصب كی طرف سے اس طرح دنیا بھر میں ہندوستانی سنیما کی مرئیت اور رسائی کو بڑھاءی جا رہی ہے اور ملک کے مہذب رابطے کو بڑھانے کے لیے سنیما کی طاقت کو استعمال کرنے کے قومی مقصد کو پورا یا جا رہا ہے۔"
عزت مآب جناب جاوید اشرف نے كہا كہ "ہندوستان اپنی فلسفیانہ شراکت، افکار اور نظریات کی وجہ سے جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی دونوں لحاظ سے دنیا بھر میں توجہ حاصل کر رہا ہے۔ بے یقینی سے بھری کثیر قطبی دنیا میں اس کا کردار اہم ہے کیونکہ ہم موجودہ بین الاقوامی ترتیب سے ایک نئے نظام میں منتقل ہو رہے ہیں۔ یہ تمام پہلو ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے لیے بیرون ملک خاص طور پر سنیما میں زیادہ سے زیادہ موجودگی ضروری ہو جاتی ہے"۔
رچی مہتا نے کہا كہ "یہاں یہ ہندوستانی سنیما کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ ذاتی طور پر میں اگر فلم فیسٹیول کمیونٹی کے لیے نہیں ہوتا تو میرا کیریئر نہیں ہوتا۔ میلوں نے مجھے بنیادی طور پر کیریئر کھولنے میں مدد کی ہے۔ ویسے بھی کناڈیاءی ہندوستانی ہونے کے ناطے بہترین ہندوستانی کہانی سنانا میرے مشن میں سے ایک رہا اور میں فلمی نقطہ نظر سے یہ بات نہیں کر رہا ہوں، میں کہانیوں، زمین پر موجود لوگوں کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔ اس كا تعلق اُس حیرت انگیز ثقافت سے ہے جو ہمیں دنیا کو دکھانا ہے۔ اس افتتاحی تقریب کا حصہ بننا ایک حقیقی اعزاز کی بات ہے۔‘‘
اس سال کینز فلم مارکیٹ میں جموں و کشمیر، کرناٹک، گوا اور مہاراشٹر جیسی کئی ریاستیں ہندوستان کی نمائندگی کر رہی ہیں تاکہ بین الاقوامی فلموں کی شوٹنگ کے لیے وہ اپنے شاندار مقامات کو پیش کر سکیں اور پروڈیوسروں اور پروڈکشن ہاؤسیز کے حق میں فلم بندی کے لیے ریاستی مراعات کو فروغ دیا جا سکے۔
ہندوستان کے فلم فیسیلیٹیشن آفس (ایف ایف او) کے ذریعہ شراکت داری کے ذریعہ ہندوستان میں شوٹنگ کی گئی تین فلموں کو اس سال کے میلے میں مختلف حصوں میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب جموں و کشمیر کا مركزی خطہ کینز فلم مارکیٹ میں حصہ لے رہا ہے اور عالمی فلم پروڈکشن کمپنیوں تک اس فلم کی شوٹنگ کے لیے پہنچ رہا ہے جسے 'فردوس بر روءے زمیں' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جموں و کشمیر کی فلمی ترغیب کی پالیسی كی عمر ابھی ایک سال بھی نہیں ہوءی ہے اور پہلے ہی دن کئی اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ کاروباری میٹنگوں کے ذریعے موصول ہونے والا ردعمل حوصلہ افزا سے زیادہ رہا ہے۔ یہ خیال جموں و کشمیر کے بوتھ کے عہدیداروں نے ظاہر كیا ہے۔
بھارت پویلین ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جس كا مقصد ہندوستانی فلموں، ذہانت اور صنعت کے مواقع کے متنوع منظرنامے کے لیے ایک گیٹ وے فراہم کرنا ہے اور یہ پویلین 77 ویں کینز فلم فیسٹیول کے دوران پینل ڈسکشنز اور نیٹ ورکنگ سیشنز کی ایک سیریز کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2020750)
Visitor Counter : 68
Read this release in:
Punjabi
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Bengali
,
Odia
,
English