ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جی آر اے پی کے لیے ذیلی کمیٹی نے، ہوا کے معیار کے منظر نامے کا جامع جائزہ لیا ہے؛ متعلقہ آلودگی کنٹرول بورڈز (پی سی بیز)/ این سی آر کی کمیٹی اور متعلقہ فریقین/ ایجنسیوں کو دھول کم کرنے کے اقدامات اور ان کی نگرانی کے بارے میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے

Posted On: 15 MAY 2024 6:59PM by PIB Delhi

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے روزانہ اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق، دہلی کا مجموعی ہوا کے میعار کا اشاریہ(اے کیو آئی)آج کی تاریخ کو 243 ('خراب' زمرہ) پر پہنچ گیا۔ پچھلے کچھ دنوں میں دہلی-این سی آر کی اوسط ہوا کے معیار میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے، ذیلی کمیٹی نے این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن کے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر ای پی) کے تحت کارروائیوں کا مطالبہ کیا (سی اے کیو ایم) ۔اسی کے مطابق دہلی-این سی آر کے موجودہ ہوا کے معیار کے منظر نامے کا جائزہ لینے اور آئی آئی ٹی ایم/آئی ایم ڈی کے ذریعہ دہلی-این سی آر کی مجموعی ہوا کے معیار کی پیشین گوئی سے متعلق تکنیکی اور ماہرانہ معلومات کا جائزہ لینے کے لیے آج میٹنگ ہوئی۔

خطے میں ہوا کے معیار کے منظر نامے کا جائزہ لیتے ہوئے، یہ بتایا گیا کہ ہوا کی سمت اور رفتار تیز رفتاری سے تبدیل ہو رہی ہے، جس کی وجہ اعلی نقل و حرکت کی شرح اور قطعی خشک حالات کے ساتھ ساتھ زیادہ درجہ حرارت ہے، جس کی وجہ سے قومی راجدھانی خطے(این سی آر) پر مسلسل دھول چھائی ہوئی ہے۔ مزید یہ کہ اس بات پر غور کیا گیا کہ این سی آر کے علاقوں میں اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زرعی باقیات کو جلانے کے زیادہ واقعات اور آس پاس کی ریاستوں میں جنگل کی آگ بھی دہلی-این سی آر کی مجموعی ہوا کے معیار پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

جی آر ای پی کی ذیلی کمیٹی نے ہوا کے معیار کے منظر نامے کا جامع جائزہ لینے کے بعد، متعلقہ آلودگی کنٹرول بورڈز (پی سی بیز)/ این سی آر کی کمیٹی اور متعلقہ فریقین/ ایجنسیوں کو درج ذیل فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی:

 ✓ علاقے میں آلودگی کے بڑے ہاٹ سپاٹ پر گہری مہم چلائیں جائیں، جس میں دھول کم کرنے کے اقدامات اور ان کی نگرانی پر توجہ دی جا سکے۔

 ✓ علاقے میں پانی کے چھڑکاؤ اور مکینیکل روڈ سویپنگ آلات کی تعداد/فریکوئنسی میں اضافہ کریں۔

این سی آر میں اور اس کے آس پاس میونسپل ٹھوس فضلہ (ایم ایس ڈبلیو) کو آگ لگانے اور کھلے عام جلانے پر گہری نظر رکھیں اور تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں۔

 ✓ سڑکوں کی ملکیتی ایجنسیوں میں، دھول کوکنٹرول کرنے اور انتظامیہ کے سیلز (ڈی سی ایم سیز)تجویز کردہ اقدامات کے موثر نفاذ کے لیے تمام سڑکوں کی تعمیر / دیکھ بھال کے منصوبوں پر سخت نگرانی رکھیں۔

 ✓ این سی آر ریاستی پی سی بیز/ڈی پی سی سی، سی اور ڈی پروجیکٹ سائٹس پردھول کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کے نفاذ کے طریقہ کار کو تیز کرنے کے لیے۔

 ✓ سی پی سی بی کے فلائنگ اسکواڈ کمیشن کی قانونی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والی سائٹس/ پروجیکٹس کے خلاف مناسب کارروائی کے لیے معائنہ کو تیز کرنے کے لیے بھی۔

تمام متعلقہ ایجنسیوں کے باہمی تعاون اور ٹھوس کوششوں سے آنے والے دنوں میں دہلی کے مجموعی اے کیو آئی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ مزید، ذیلی کمیٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے گی اور اس کے مطابق دہلی-این سی آر کے ہوا کے معیار کے منظر نامے کا اکثرو بیشتر جائزہ لے گی۔۔

*****

U.No.6915

(ش ح –ا ع- ر ا)



(Release ID: 2020729) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Tamil