کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مالی سال 2024-25 میں تجارتی سامان اور خدمات کی کل برآمدات، 6.88 فیصد کی مضبوط نمو کے ساتھ شروع ہوئی ہیں۔ اپریل 2023 میں 60.40 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپریل 2024 میں 64.56 ارب امریکی ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے
تجارتی سامان کی برآمدات، اپریل 2023 میں 34.62 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپریل 2024 میں 1.08 فیصد بڑھ کر 34.99 ارب امریکی ڈالرمالیت کی ہوگئیں
غیر پیٹرولیم اور غیر ۃیرے جواہرات کی برآمدات ،اپریل 2023 میں 25.77 ارب امریکی ڈالر سے اپریل 2024 میں 26.11 ارب امریکی ڈالر تک 1.32 فیصد اضافے کے ساتھ
اپریل 2024 کے دوران تجارتی سامان کی برآمدات میں اضافے کے اہم محرکات میں الیکٹرانک سامان، نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیکلز، پیٹرولیم مصنوعات اور ادویات اور دواسازی شامل ہیں
الیکٹرانک سامان کی برآمدات، اپریل 2023 میں 2.11 ارب امریکی ڈالر سے 25.8 فیصد بڑھ کر اپریل 2024 میں 2.65 ارب امریکی ڈالرمالیت کی ہوگئیں
نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیکلز کی برآمدات، اپریل 2023 میں 2.14 ارب امریکی ڈالر سے 16.75 فیصد بڑھ کر اپریل 2024 میں 2.50 ارب امریکی ڈالر مالیت کی ہوگئیں
ادویات اور ادویہ سازی کی برآمدات ،اپریل 2023 میں 2.26 بلین امریکی ڈالر سے 7.36 فیصد بڑھ کر اپریل 2024 میں، 2.43 بلین امریکی ڈالرمالیت کی ہوگئیں
پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات، اپریل 2023 میں 6.42 بلین امریکی ڈالر سے 3.10 فیصد بڑھ کر اپریل 2024 میں 6.62 بلین امریکی ڈالر مالیت کی ہوگئیں
Posted On:
15 MAY 2024 4:02PM by PIB Delhi
- اپریل 2024 میں ہندوستان کی کل برآمدات کا (تجارتی سامان اور خدمات مشترکہ) 64.56 ارب امریکی ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے، جو اپریل 2023 کے مقابلے میں 6.88 فیصد کی مثبت نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ اپریل 2024 *میں کل درآمدات (مرکنڈائز اور سروسز مشترکہ) کا تخمینہ 71.07 ارب امریکی ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے، جو اپریل 2023 کے مقابلے میں 12.78 فیصد کی مثبت نمو کو ظاہر کرتا ہے۔
جدول 1: اپریل 2024 کے دوران تجارت*
|
|
ااپریل 2024
(امریکی ڈالر ارب میں)
|
اپریل 2023
(امریکی ڈالر ارب میں)
|
سامانِ تجارت
|
برآمدات
|
34.99
|
34.62
|
درآمدات
|
54.09
|
49.06
|
خدمات*
|
برآمدات
|
29.57
|
25.78
|
درآمدات
|
16.97
|
13.96
|
مجموعی تجارت
(سامانِ تجارت +خدمات) *
|
برآمدات
|
64.56
|
60.40
|
درآمدات
|
71.07
|
63.02
|
تجارتی توازن
|
-6.51
|
-2.62
|
* نوٹ: آر بی آئی کی جانب سے جاری کردہ خدمات کے شعبے کے لیے تازہ ترین اعدادوشمار مارچ 2024 کا ہے۔ اپریل 2024 کا اعدادوشمار ایک تخمینہ ہے، جس میں آر بی آئی کے بعد کے اجراء کی بنیاد پر نظر ثانی کی جائے گی۔
تصویر 1: اپریل 2024 کے دوران کل تجارت*۔
تجارتی سامان کی تجارت
- اپریل 2024 میں تجارتی سامان کی برآمدات 34.99 ارب امریکی ڈالر رہی، جو کہ اپریل 2023 میں 34.62 بلین امریکی ڈالر تھیں۔
- اپریل 2024 میں تجارتی سامان کی درآمدات 54.09 ارب امریکی ڈالر رہی، جو کہ اپریل 2023 میں 49.06 ارب امریکی ڈالر تھی۔
تصویر 2: اپریل 2024 کے دوران تجارتی سامان کی تجارت
- اپریل 2024 میں غیر پیٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمدات 26.11 بلین امریکی ڈالر رہی، جبکہ اپریل 2023 میں یہ 25.77 بلین امریکی ڈالر تھی۔
- اپریل 2024 میں غیر پیٹرولیم، غیر جواہرات اور زیورات (سونا، چاندی اور قیمتی دھاتیں) کی درآمدات 32.72 بلین امریکی ڈالر رہی، جو کہ اپریل 2023 میں 32.13 بلین امریکی ڈالر تھیں۔
جدول 2: اپریل 2024 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت
|
اپریل 2024
(امریکی ڈالر ارب میں)
|
اپریل 2023
(امریکی ڈالر ارب میں)
|
غیر پیٹرولیم برآمدات
|
28.37
|
28.20
|
غیر پیٹرولیم درآمدات
|
37.63
|
35.36
|
غیر پیٹرولیم اور غیر ہیرے اور جواہرات کی برآمدات
|
26.11
|
25.77
|
غیر پیٹرولیم اور غیر ہیرے اور جواہرات کی درآمدات
|
32.72
|
32.13
|
نوٹ: جواہرات اور زیورات کی درآمدات میں سونا، چاندی اور موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں
تصویر 3: اپریل 2024 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت
خدمات کی تجارت
- اپریل 2024* کے لیے خدمات کی برآمد کی تخمینی قیمت 29.57 ارب امریکی ڈالر کی ہے، جو کہ اپریل 2023 میں 25.78 ارب امریکی ڈالر تھی۔
- اپریل 2024* کے لیے خدمات کی درآمد کی تخمینی قیمت 16.97 ارب امریکی ڈالر ہے جو کہ اپریل 2023 میں 13.96 ارب امریکی ڈالر تھی۔
تصویر 4: اپریل 2024 کے دوران خدمات کی تجارت*
- تجارتی سامان کی برآمدات میں، 30 کلیدی شعبوں میں سے 13 نے، اپریل 2024 میں گزشتہ سال (اپریل 2023) کی اسی مدت کے مقابلے میں ،مثبت شرح نمو کا مظاہرہ کیا۔ ان میں الیکٹرانک سامان (25.8فیصد)، چائے (25.74 فیصد)، نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیکل (16.75 فیصد)، کافی (15.87 فیصد)، تمباکو (13.22 فیصد)، مصالحے (12.27 فیصد)، منشیات اور دواسازی (7.36 فیصد) ،کاٹن یارن/فیبس/میڈ اپس، ہینڈلوم پروڈکٹس وغیرہ (6.65 فیصد)، قالین (5.64 فیصد)، اناج کی تیاری اور متفرق پراسیس شدہ اشیاء (5.33 فیصد)، پیٹرولیم مصنوعات (3.1 فیصد)، پلاسٹک اور لینولیم (2.99 فیصد) اور دستکاری کے علاوہ ہاتھ سے بنا ہوا قالین (2.36 فیصد) شامل ہیں۔
- تجارتی سامان کی درآمدات میں، اپریل 2024 میں 30 کلیدی شعبوں میں سے، 14 نے منفی نمو کا مظاہرہ کیا۔ ان میں سلفر اور غیر روسٹڈ آئرن پائرائٹس (منفی71.75 فیصد)، موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر (-21.12 فیصد)، کپاس کا کچا اور فضلہ (منفی16.31 فیصد)، لکڑی اور لکڑی کی مصنوعات (منفی14.11 فیصد)، کوئلہ، کوک اور بریکیٹس وغیرہ (منفی11.71%)، مصنوعی رال، پلاسٹک کا مواد، وغیرہ ( منفی10.26 فیصد)، کھاد، خام اور تیار شدہ (منفی 8.3 فیصد) ، آئرن اینڈ اسٹیل (منفی 8.28 فیصد)، کیمیائی مواد اور مصنوعات (منفی 7.69 فیصد)، نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیکلز (منفی 5.19 فیصد)، مشینری، الیکٹریکل اور نان الیکٹریکل (منفی 3.54 فیصد)، ڈائینگ/ٹیننگ/کلرنگ مواد (منفی 2.63 فیصد)، گودا اور ویسٹ پیپر (منفی 2.2 فیصد) اور ٹرانسپورٹ کا سامان (منفی 0.22 فیصد) شامل ہیں۔ ۔
- اپریل 2024 کے دوران خدمات کی برآمدات میں اپریل 2023 کے مقابلے میں 14.68 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
*فوری تخمینوں کے لیے لنک
*****
U.No.6906
(ش ح –ا ع- ر ا)
(Release ID: 2020702)
Visitor Counter : 129