وزارت دفاع

سینئر نیشنلز کشتی رانی چمپئن شپ - 2024

Posted On: 13 MAY 2024 11:00AM by PIB Delhi

یاٹنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا (وائی اے آئی) سینئر نیشنلز - 2024، 12 سے 18 مئی 2024  تک انڈین نیول واٹر مین شپ ٹریننگ سنٹر (آئی این ڈبلیو ٹی سی)، ممبئی کے زیر اہتمام منعقد کر رہی ہے۔ جسے انڈین نیول سیلنگ ایسوسی ایشن (آئی این ایس اے)، نیول ہیڈکوارٹرس کی معاونت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ تقریب تمام سینئر اولمپک کلاسوں کے لیے قومی درجہ بندی کی ایک تقریب ہے۔ کشتی رانی کی یہ دوڑیں ممبئی بندرگاہ میں ہو رہی ہے۔ یہ تقریب، ملک کے کشتی رانی کرنے والوں کو قومی درجہ بندی میں سرفہرست مقام کے لیے مقابلہ کرنے کے لیے ایک موزوں   ماحول پیش کرتی ہے۔ ملک بھر کے 10 نامور سیلنگ کلبوں کے 82 شرکاء نے اس تقریب کے لیے  اپنا اندراج کرایا ہے۔

شرکاء، آئی ایل سی اے 7 (مرد)، آئی ایل سی اے 6 (خواتین)،  470 (مکسڈ)،  49 ای آر (مرد)، 49 ای آر ایف ایکس (خواتین)، آئی کیو فوئل (مرد)، آئی کیو فوئل (خواتین)، فارمولا کائٹ (مرد) اور فارمولا کائٹ  (خواتین) زمروں میں مقابلہ کر رہے ہیں۔  یہ دوڑیں 13 مئی سے شروع ہونے والی ریسوں کی واحد سیریز میں منعقد کی جا رہی ہیں، جس کے بعد 18 مئی 2024 کو تمغے کے لئے دوڑ منعقد کی جائے گی۔

یہ دوڑیں ورلڈ سیلنگ،  (جو دنیا بھر میں جہاز رانی کی گورننگ باڈی ہے) کی جانب سے  مقرر کردہ بین الاقوامی ریس افسران اور بین الاقوامی ججوں کی ایک ٹیم کے ذریعہ منعقد کی جارہی ہے ۔ کشتی رانی کی اس دوڑ سے متعلق ہندوستانی عہدیداروں کے علاوہ آسٹریلیا، کوریا اور سنگاپور کے بین الاقوامی جج ایک بین الاقوامی جیوری تشکیل دیں گے۔ وہ انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کھیل کے منصفانہ اور ریس کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SNSC(1)GSG8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SNSC(2)91F8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SNSC(4)9WB0.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع م - ق ر)

(14-05-2024)

U-6890



(Release ID: 2020543) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Tamil