وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سابق فوجیوں کی بہبود کے سکریٹری نے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کی مختلف اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے ریاست سکم کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا


سابق فوجیوں کے زیر انتظام مشترکہ خدمات مراکز اورپی ایم جن اوشدھی کیندر پورے خطے میں قائم کیے جائیں گے

Posted On: 13 MAY 2024 6:16PM by PIB Delhi

سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے رسائی پروگرام ‘سمادھان مہم’ کے ایک حصے کے طور پر سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر نتن چندرنے 13 مئی 2024 پیر کو شمال مشرقی ریاست سکم میں سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور سابق فوجیوں کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ سابق فوجیوں کی مالی حفاظت کو مزید تقویت دینے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری نے راجیہ سینک بورڈ اورضلع سینک بورڈز کو ہدایت دی کہ وہ پورے خطے میں مشترکہ خدمات مراکز اور پی ایم جن اوشدھی کیندرز قائم کریں، جو سابق فوجیوں کے ذریعے چلائے جائیں گے۔

ڈاکٹر نتن چندر نے سکم کے چیف سکریٹری جناب وی بی پاٹھک سے گنگٹوک میں ملاقات کی اورسابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ ریاست کے باغبانی کے محکمے کی مدد سے سابق فوجیوں کے کوآپریٹو گروپس کو خطے میں ایوکاڈو، نارنجی، کیوی اور جوش پھلوں کی کاشت کے لیے فروغ دیا جائے گا۔

سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری نے ہندوستانی فوج کے 17 ماؤنٹین ڈویژن کا دورہ کیا جہاں جی او سی میجر جنرل امیت کبتھیال نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے وہاں مختلف دفاعی اداروں کا دورہ کیا، جن میں ای سی ایچ ایس پولی کلینک، اسپرش سویدھا کیندر اور ویٹرنز سویدھا کیندر شامل ہیں اورمستفیدین کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سابق فوجیوں سے بات چیت کی اوراسپرش پنشن، صحت کی دیکھ بھال اور ان کی آباد کاری سے متعلق مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

سوِیدھا مہم کے دوران، ڈی جی ری سیٹلمنٹ میجر جنرل ایس بی کے سنگھ نے بزرگ فوجیوں کی مہارتوں اورقابلیت کو بڑھانے کے لیے دستیاب مختلف پروگراموں اور ان کی آبادکاری کے لیے انٹرپرینیورشپ ماڈل کی وضاحت کی۔

پورے خطے کے سابق فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے سمادھان مہم میں شرکت کی جہاں سابق فوجیوں سے متعلق بہت سے مسائل کے سلسلے میں مدد فراہم کی گئی۔

 

************

ش ح۔م ع ۔ن ع

 (U: 6881)



(Release ID: 2020470) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Nepali , Tamil