وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈائریکٹر جنرل دفاعی انٹلی جنس ایجنسی لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا تنزانیہ کے سرکاری دورے پر روانہ

Posted On: 12 MAY 2024 5:10PM by PIB Delhi

ڈائریکٹر جنرل دفاعی انٹلی جنس ایجنسی (ڈی جی ڈی آئی اے) لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ 13 سے 15 مئی 2024 تک طے شدہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کو مزید تقویت دینا اور علاقائی سیکیورٹی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

اپنے دورے کے دوران، ڈی جی ڈی آئی اے تنزانیہ کی سینئر فوجی قیادت بشمول تنزانیہ پیپلز کے دفاعی عملے کے سربراہ، جنرل جیکب جان مکونڈا اور اپنے ہم منصب دفاعی انٹلی جنس کے سربراہ میجر جنرل ایم این میکریمی سے بات چیت کریں گے۔ تنزانیہ کے نیشنل ڈیفنس کالج کے اپنے دورے میں وہ ٹی پی ڈی ایف کے مستقبل کے رہنماؤں کے ساتھ ہندوستان کے سلامتی کے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقاتوں کا مقصد باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا دارالسلام میں بھارت کے ہائی کمیشن میں نئے قائم کردہ دفاعی شعبہ کا بھی افتتاح کریں گے۔ فوجی تعاون کو وسعت دینے کی طرف جذبہ خیر سگالی کے طور پر وہ ٹی پی ڈی ایف کو بھارت میں تیار کردہ بلٹ پروف جیکٹس پیش کریں گے۔ وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سی ایس سی اروشا میں ڈی جی ڈی آئی اے لائبریری کا افتتاح کریں گے اور جمنازیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے جسے حکومت ہند کی مدد سے سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

بھارت، تنزانیہ کے ساتھ قریبی، گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات کا اشتراک کرتا ہے، جس کو مضبوط صلاحیت سازی اور دفاعی تعاون کے مواقع سے تقویت ملتی ہے۔ توقع ہے کہ بھارت کے فوجی وفد کے دورے سے تنزانیہ کے ساتھ اعلیٰ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6870)


(Release ID: 2020389) Visitor Counter : 66