وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کے جہازوں کا کوٹا کنابالو، ملیشیا کا دورہ

Posted On: 12 MAY 2024 6:25PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے دو بحری جہاز دہلی اور شکتی آر ایڈمیرل راجیش دھنکڑ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کی سربراہی میں ہندوستانی بحریہ کی آپریشنل تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر ملیشیا کے کوٹا کنابالو پہنچے۔ رائل ملیشیائی بحریہ اور ملیشیا میں بھارت کے ہائی کمیشن نے جہازوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

پورٹ کال کے دوران، ہندوستانی اور ملائیشیا کی بحریہ کے اہلکار پیشہ ورانہ بات چیت کی ایک وسیع رینج میں مشغول ہوں گے جن میں سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینج (ایس ایم ای ای ) سیشن، یوگا، کھیلوں کے مقابلے اور کراس ڈیک وزٹ شامل ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کی بحریہ موجودہ باہمی تعاون اور افہام و تفہیم کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

ہندوستانی بحریہ کے جہاز، بندرگاہ کے دورے کی تکمیل پر، رائل ملائیشین نیوی کے جہازوں کے ساتھ سمندر میں میری ٹائم پارٹنرشپ ایکسرسائز (ایم پی ایکس)/ پاسیکس میں بھی حصہ لیں گے۔ اس کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہم اثرپذیری میں اضافہ لانا ہے، جس کا اعادہ حال ہی میں ختم ہونے والے ملن 2024 اور ایکس سمدر لکشمن 2024 کے دوران کیا گیا تھا۔

یہ دورہ دونوں بحری ہمسایوں کے درمیان کئی مصروفیات اور سرگرمیوں کے ذریعے دیرینہ دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔ اس اہم خطے میں بھارتی بحریہ کے  بحری جہازوں کی تعیناتی ہندوستانی بحریہ کی حکومت ہند کی 'ایکٹ ایسٹ' اور ساگر کی پالیسیوں کے تئیں ثابت قدمی کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

آئی این ایس دہلی اولین اندرونِ ملک ڈیزائن کیا گیا اور بنایا گیا پروجیکٹ -15 کلاس گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر ہے اور آئی این ایس شکتی ایک فلیٹ سپورٹ شپ ہے، دونوں جہاز ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا حصہ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)QQ4Q.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(1)O136.jpg

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6872


(Release ID: 2020381) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil