سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

‘‘ٹیکنالوجی ترقیاتی بورڈ (ٹی ڈی بی)، محکمہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے ٹیکنالوجی کا قومی دن، 2024 منایا’’


پائیدار مستقبل کے لیے صاف ستھری اور آلودگی سے پاک ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا

Posted On: 12 MAY 2024 12:48PM by PIB Delhi

ٹیکنالوجی ترقیاتی بورڈ (ٹی ڈی بی) محکمہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے تحت 11 مئی کو آئی این ایس اے آڈیٹوریم، آئی ٹی او، نئی دہلی میں ٹیکنالوجی کا قومی دن، 2024 منایا گیا۔

اس تقریب میں، جس کا موضوع تھا ‘پائیدار مستقبل کے لیے صاف ستھری اور آلودگی سے پاک ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا’، نامور سائنسدانوں، معززین اور سوچ رکھنے والے رہنماؤں کے اتحاد کا مشاہدہ کیا گیا، جس کا مقصد ایک صاف ستھرا، گرین اور زیادہ لچکدار ملک کی طرف ایک راستہ طے کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011A9Z.jpg

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود بھارت کے قومی الیکٹرک موبلٹی مشن پلان (این ای ایم ایم پی) اور ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں (ایف اے ایم ای) کو تیز رفتاری سے اپنانے اور تیار کرنے جیسے اقدامات کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے فروغ پر زور دیا، جس کا مقصد گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے الیکٹرک گاڑیوں کے مشن پر روشنی ڈالی، جس کی قیادت وزیر اعظم کی سائنس، ٹیکنالوجی اختراعی اور مشاورتی کونسل (پی ایم-ایس ٹی آئی اے سی) کرتی ہے، جو الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کے لیے معاون معیارات اور فریم ورک تیار کرنے کے لیے پوری طرح وقف ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FX30.jpg

مزید برآں، پروفیسر سود نے 2070 تک صفر کاربن اخراج کے ہدف کی طرف بھارت کے سفر میں قومی ہائیڈروجن مشن کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس مشن کے کلیدی جزو کے طور پر انہوں نے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار میں خاطر خواہ سرمایہ کاری پر زور دیا۔ پروفیسر سود نے کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اینڈ سٹوریج (سی سی یو ایس) ٹیکنالوجیز میں جاری کوششوں پر بھی روشنی ڈالی، جن کا مقصد لاگت کو بہتر بنانا اور وسیع تر صنعتی اطلاق ہے، جو ہندوستان کے پائیداری کے اہداف میں مزید تعاون فراہم کرتے ہیں۔

پروفیسر سود نے مشاورتی گروپوں اور بین الاقوامی تعاون جیسے صفر کاربن اخراج ٹرکنگ پر راکی ماؤنٹین انسٹی ٹیوٹ (آر ایم آئی) کے ساتھ او پی ایس اے کی شراکت داری، پائیدار ترقی اور آب و ہوا کے بین الاقوامی اہداف کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان کے تکنیکی فریم ورک اور پالیسیوں کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F8FA.jpg

محکمہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے سکریٹری، پروفیسر ابھے کرندیکر نے اختراع کے کلچر کو فروغ دینے اور افراد کو ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قومی ترقی کے لیے اختراع کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف تحقیقی اور ترقیاتی پروگراموں کی مالی اعانت اوراین آئی ڈی ایچ آئی اور ٹی ڈی بی جیسی اسکیموں کے ذریعے جدت طرازی کو فروغ دینے میں حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد اسٹارٹ اپس کو فروغ دینا اور صنعت کاری کو فروغ دینا ہے۔ اپنے خطاب میں پروفیسر کرندیکر نے پائیدار شعبوں خاص طور پر صاف اور گرین ٹیکنالوجیز مثلاً پانی کی صفائی اور الیکٹرک گاڑیاں (ای ویز) میں تحقیق اور ترقی میں معاونت کرنے میں محکمہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ان پروگراموں میں کی گئی اہم سرمایہ کاری کا ذکر کیا اور صاف اور سبز توانائی کے شعبے میں اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کی حمایت میں ٹی ڈی بی کی اہم کوششوں پر روشنی ڈالی۔

پروفیسر کرندیکر نے ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پالیسی فریم ورک میں ٹیکنالوجی کو ضم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ وزارتوں کے ساتھ تعاون اور پائیداری کے اہداف کی طرف ان کی منتقلی کو اجاگر کیا۔ 2070 تک مجموعی صفر کاربن اخراج کو حاصل کرنے کے نظریہ کے ساتھ انہوں نے پائیداری کی کوششوں میں بھارت کے لیے عالمی رہنما بننے کی خواہشات کا اظہار کیا۔

پدم شری پروفیسر جی ڈی یادو کے کلیدی خطاب نے 2070 تک صفر کاربن اخراج حاصل کرنے کے لیے پائیدار حل، کاربن کے خاتمے اور تکنیکی اختراعات کی وکالت کی۔ انہوں نے سفید ہائیڈروجن کی صلاحیت اور گرین ہائیڈروجن، پائیدار جدت طرازی کے راستے کے طور پر فضلات سے دولت کے کارخانوں، ہائیڈروجنیٹ پلاسٹک اور بیٹری ری سائیکلنگ کی تجویز کے مستقبل کے وعدے پر روشنی ڈالی۔

جناب راجیش کمار پاٹھک، سکریٹری، ٹی ڈی بی نے  ٹی ڈی بی کی طرف سے مالی اعانت فراہم کرنے والے اہم پروجیکٹوں پر روشنی ڈالی، جس میں ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینے میں ان ٹیکنالوجیز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

آئی این ایس اے کے صدر اور محکمہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے سابق سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے پائیداری کے اہداف کو حاصل کرنے میں ٹیکنالوجی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، پالیسی سازوں اور متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ اسے ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ٹیکنالوجی ایک دو دھاری تلوار ہے: یہ ناکارگی کو کم کرتی ہے لیکن بڑھتی ہوئی کھپت کو بھی بڑھا سکتی ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں، گرین ہائیڈروجن، کاربن کیپچر اور توانائی کے قابل رہائش گاہوں پر توجہ مرکوز کرنا عالمی سطح پر قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔ آئیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹکنالوجی پائیداری کی خدمت کرے۔’’

اس تقریب میں 23 طلباء نے بھی شرکت کی، جو 20 پروجیکٹس کی نمائندگی کرتے ہیں جو باوقار ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر(آئی ایس ای ایف) میں مقابلہ کرنے کے لیے منتخب کیے گئے تھے۔ ملک بھر میں 140 طلباء میں سے جنہوں نے 100 اختراعی پروجیکٹس کی نمائش کی، ان فائنلسٹوں نے 11-17 مئی 2024 تک لاس اینجلس، کیلیفورنیا، امریکہ میں ریجنیرون آئی ایس ای ایف میں بھارت کی نمائندگی کے لیے ایک مشہور مقام حاصل کیا۔ ریجنیرون آئی ایس ای ایف دنیا کے سب سے بڑے پری کالج سائنس فیئر کے طور پر مشہور ہے۔ یہ 60 سے زیادہ ممالک کے 1,600 سے زیادہ نوجوان سائنس کے شائقین کو متحد کرتا ہے، خیالات کے تبادلے کو فروغ دیتا ہے اور جدید سائنس کی نمائش کرتا ہے۔ اکثر اسے ‘‘اولمپکس آف سائنس فیئرز’’ کا نام دیا جاتا ہے، یہ تقریب عالمی سطح پر نوجوان اذہان کو چمکانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6867)



(Release ID: 2020362) Visitor Counter : 61