وزارت دفاع
تکنالوجی عسکری امور میں انقلاب برپا کر رہی ہے: چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل انل چوہان کا اظہار خیال
Posted On:
11 MAY 2024 7:46PM by PIB Delhi
چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان نے کہا ہے کہ تکنالوجی عسکری امور میں انقلاب برپا کر رہی ہے، جس نے موجودہ تکنالوجیوں کے انضمام اور مستقبل میں ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ وہ 11 مئی 2024 کو نیشنل ٹیکنالوجی ڈے کے موقع پر محکمہ ایٹمی توانائی کے سائنسدانوں اور انجینئرس کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔سی ڈی ایس نے بی اے آر سی، ممبئی میں ’معاشرے کے لیے ایٹم: پانی، خوراک اور صحت کا تحفظ‘کے موضوع پر دو روزہ موضوعاتی پروگرام کا بھی افتتاح کیا۔
جنرل انل چوہان نے کہا کہ اس سال کا موضوع، 'معاشرے کے لیے ایٹم: پانی، خوراک اور صحت کا تحفظ' ہمارے معاشرے کو درپیش سب سے اہم مسائل کو حل کرنے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
سی ڈی ایس نے سائنس اور تکنالوجی میں ملک کی تاریخی صلاحیتوں پر زور دیا، قومی سلامتی کے لیے ضروری تکنالوجیوں کا ادراک کرنے کے لیے تخیلاتی جذبے کے احیاء کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ سائنس اور تکنالوجی میں کی گئی نمایاں پیش رفت پر غور کیا جائے جس نے ہماری قوم کی ترقی کو شکل دی ہے ۔ یہ ہمارے سائنسدانوں، انجینئروں اور اختراع کاروں کی انتھک کوششوں کو تسلیم کرنے کا بھی موقع ہے جو ہماری قوم کو آگے بڑھانے کے لیے تندہی سے کام کرتے ہیں۔
جنرل انل چوہان نے ہمارے ملک کی بہتری کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے ڈی اے ای کی غیر متزلزل عزم کے لیے تعریف کی۔ انہوں نے ڈی اے ای اور اس کے ممبران کے لیے نیشنل ٹیکنالوجی ڈے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خواہش ظاہر کی کہ ہندوستان ترقی اور اختراع کی راہ پر آگے بڑھتے ہوئے کوششیں جاری رکھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6865
(Release ID: 2020341)
Visitor Counter : 99