سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنٹفک اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) – انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم (آئی آئی پی) نے قومی تکنالوجی کا دن منایا

Posted On: 10 MAY 2024 7:47PM by PIB Delhi

سائنٹفک اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) – انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم (آئی آئی پی) نے 10 مئی 2024 کو ’قومی تکنالوجی کا دن‘ منایا۔ بھارت ہر سال 11 مئی کو اپنا قومی تکنالوجی کا دن مناتا ہے جس کا مقصد بھارت کے ذریعہ حاصل کی گئی تکنیکی مہارت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ نوجوان اذہان کو ترغیب فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تکنیکی بالادستی کے بارے میں بیداری پھیلانے کا بھی دن ہے ۔

بی اے آر سی ممبئی کے صحت، سلامتی اور ماحولیات گروپ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ڈی کے اسوال نے جشن کی اس تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے ’’ایک صاف ستھرے ماحول اور ایک ہمہ گیر مستقبل کے لیے نیوکلیائی توانائی‘‘ کے موضوع پر ایک لیکچر دیا۔ اپنے لیکچر میں، ڈاکٹر اسوال نے سلامتی خطرات اور نیوکلیائی تابکاری کے استعمال سے متعلق مختلف مفروضات کے بارے میں وضاحت کی۔ ڈاکٹر اسوال نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نیوکلیائی توانائی کوئلے پر مبنی توانائی کے مقابلے میں مزید محفوظ اور مزید قابل استطاعت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-05-10at7.47.59PMXY2P.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-05-10at7.48.06PMF6CL.jpeg

اس موقع پر، سی ایس آئی آر – آئی آئی پی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایچ ایس بشٹ  نے بھی تکنالوجی اور معاشرے کے لیے اس کے فوائد کو لے کر طلبا کو ترغیب فراہم کی۔ سی ایس آئی آر – آئی آئی پی میں سینئر پرنسپل سائنس داں اور جگیاسا کی کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر آرتی  نے سی ایس آئی آر – آئی آئی پی کے ذریعہ شروع کی گئیں جگیاسا سرگرمیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ یہ کس طرح اسکول جانے والے بچوں کے لیے مفید ہے۔

جناب انجم شرما اور جناب سومیشور جیسے سینئر افسران نے بھی جشن کی اس تقریب میں شرکت کی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6856



(Release ID: 2020299) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu