جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

حکومت نے گرین ہائیڈروجن میں کوالٹی کنٹرول پر ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں کوالٹی معیارات، بنیادی ڈھانچے اور کاروبار کرنے میں آسانی پر گفتگو کی گئی


قومی گرین ہائیڈروجن مشن کے لیے پورٹل کا آغاز کیا گیا

‘‘ہندوستان میں گرین ہائیڈروجن معیارات اور منظوری کے نظام’’ اور‘‘ہندوستان کا گرین ہائیڈروجن انقلاب’’ پر رپورٹیں جاری کی گئیں

Posted On: 10 MAY 2024 8:01PM by PIB Delhi

حکومت نے 8 مئی 2024 کو سشما سوراج بھون، نئی دہلی میں ‘‘گرین ہائیڈروجن میں کوالٹی کنٹرول: معیارات اور بنیادی ڈھانچے کی جانچ’’ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی مرکزی وزارت کی طرف سے منعقدہ ورکشاپ میں ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔ واضح کوالٹی کے معیارات کے ذریعے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے عمل کے لیے ایک یکساں ماحولیاتی نظام بنانے، گرین ہائیڈروجن ٹیسٹنگ سہولیات کا نیٹ ورک تیار کرنے اور صاف توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کی گیا۔

اس موقع پر قومی گرین ہائیڈروجن مشن کے لیے ایک وقف شدہ پورٹل شروع کیا گیا، جو مشن کے بارے میں معلومات اور ہندوستان میں گرین ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے لیے واحد مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ یہ پورٹل حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب بھوپندر ایس بھلا نے مشترکہ طور پر شروع کیا تھا۔ پورٹل تک یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے: https://nghm.mnre.gov.in

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K286.jpg

ورکشاپ کے دوران ‘‘بھارت میں گرین ہائیڈروجن معیارات اور منظوری نظام’’ (رپورٹ تک یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے) پر ایک رپورٹ اور ‘‘بھارت کا گرین ہائیڈروجن نظام’’ (رپورٹ تک یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے) پر ایک رپورٹ بھی جاری کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YMY6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003A8NZ.jpg

ورکشاپ میں پانچ پینل مباحثے منعقد ہوئے، جہاں سرکردہ تکنیکی اداروں، انضباطی اداروں اور صنعت کے ماہرین نے گرین ہائیڈروجن ایکو سسٹم سے متعلق درج ذیل امور پر غور کیا۔

  1. گرین ہائیڈروجن ایکو سسٹم: ضروریات، چیلنجز اور آگے کا راستہ
  2. ہائیڈروجن اسٹوریج میں معیارات
  3. الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ اور کارکردگی کے معیارات
  4. گرین ہائیڈروجن پروڈکشن پلانٹس اور سسٹمز کے معیارات
  5. گرین ہائیڈروجن پر مبنی ایپلی کیشنز

ورکشاپ میں وزارتوں، پی ایس یوز، سرکاری ایجنسیوں، صنعت، انجمنوں، تحقیقی اداروں، لیبارٹریوں اور اکیڈمی کے تقریباً 300 شراکت داروں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00440YO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005LCQ6.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6857)



(Release ID: 2020297) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu