وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

میسرز جی آر ایس ای کولکاتامیں 10 مئی 2024 کو آٹھویں اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی (ایکس – جی آر ایس ای) کے تعمیراتی کام کا آغاز

Posted On: 10 MAY 2024 5:02PM by PIB Delhi

میسرز جی آر ایس ای کولکاتا میں 10 مئی 2024 کو آٹھویں اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی (ایکس جی آر ایس ای) کے تعمیراتی کام کے آغاز کی رسمی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت وی ایڈمیرل بی شیو کمار، کنٹرولر وار شپ پروڈکشن اینڈ ایکویزشن کے ذریعہ کی گئی اور اس تقریب میں کموڈور پی آر ہری، آئی این (سبکدوش)، چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر، جی آر ایس ای اور بھارتی بحریہ اور میسرز جی آر ایس ای کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

08 اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی بحری جہازوں کے اندرون ملک ڈیزائن تیار کرنے اور تعمیر کے لیے معاہدہ ایم او ڈی اور میسرز جی آر ایس ای کولکاتا کے مابین 29 اپریل 2019 میں عمل میں آیا تھا۔ اب تک اس پروجیکٹ کے چھ بحری جہاز پہلے ہی لانچ کیے جا چکے ہیں اور منصوبے کے مطابق پہلے جہاز (ارنالا)کی ڈلیوری اگست 2024 میں کی جائے گی۔

ارنالا زمرے کے بحری جہاز بھارتی بحریہ میں شامل ابھے زمرے کے اے ایس ڈبلیو کارویٹس کی جگہ لیں گےاور انہیں ساحل سمندر کے قریب آبدوز شکن آپریشنوں کو انجام دینے، کم شدت کے حامل بحری آپریشنوں (ایل آئی ایم او) اور کانیں بچھانیں کے آپریشنوں کو انجام دینے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے آخری بحری جہاز، یارڈ 3034، کے تعمیراتی کام کے آغاز کی تقریب اندرونِ ملک بحری جہاز کی تعمیر کے سلسلے میں بھارتی بحریہ کی جستجو میں ایک اور اہم سنگ میل ہے اور یہ ملک کی ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’میک ان انڈیا‘ جیسی پہل قدمیوں سے ہم آہنگ ہے۔

 

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6846


(Release ID: 2020257) Visitor Counter : 63


Read this release in: Hindi , English , Bengali , Tamil