وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے نئی دہلی میں ’بنیادی ڈھانچہ ترقیات میں ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی سمپوزیم اور صنعتی میٹنگ کا اہتمام کیا
دفاعی سکریٹری نے مستقبل کی چنوتیوں سے نمٹنے کے لیے آتم نربھر بننے کی اپیل کی
بنیادی ڈھانچہ سے متعلق کمپنیوں سے سرحدی علاقوں کی ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں میں تعاون دینے کے لیے کہا
Posted On:
09 MAY 2024 4:06PM by PIB Delhi
’بنیادی ڈھانچہ ترقیات میں ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں‘ کے موضوع پر ایک قومی سمپوزیم اور صنعتی میٹنگ کا اہتمام دفاعی تحقیق و ترقیات کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ نئی دہلی میں 09 مئی 2024 کو کیا گیا، جس کا آغاز دفاع کے سکریٹری جناب گریدھر ارمانے نے کیا۔ اس دو روزہ تقریب میں مسلح افواج، تعلیمی شعبے، صنعت اور ڈی آر ڈی او کی شرکت ملاحظہ کی گئی اور اس کا مقصد ’آتم نربھر بھارت‘ کے خواب سے ہم آہنگ چنوتیوں کو حل کرنے، اور بنیادی ڈھانچہ ترقیات میں ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں کے ذریعہ پیش کیے جانے والے مواقع سے مستفید ہونے کے لیے مکالمے کو فروغ دینا، علم کا باہم تبادلہ اور اختراعی طریقوں کو تلاش کرنا ہے۔
اپنے خطاب میں، دفاعی سکریٹری نے مستقبل کی چنوتیوں سے نمٹنے کے لیے ہر میدان میں آتم نربھر بننے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ایک بڑی نوجوان آبادی ہے، اور آتم نربھرتا ان کے لیے مفید روزگار کو یقینی بنائے گی۔
دفاع میں 'آتم نربھرتا' کے حصول کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب گریدھر ارمانے نے زور دے کر کہا کہ ارضیاتی سیاست میں کوئی قابل اعتماد رجحان نہیں ہے، اور بھارت اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آتم نربھرتا سے ملک کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر گامزن ہونے میں مدد ملے گی۔
سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر حکومت کی جانب سے دیے جانے والے زور کو اجاگر کرتے ہوئے، دفاعی سکریٹری نے بنیادی ڈھانچے سے متعلق کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ آلات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا تعاون دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں مسلح افواج کے اہلکاروں کو جدید ترین ہتھیار/سامان فراہم کیے جا رہے ہیں، وہیں نجی شعبے کو سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کے قیام کو تقویت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے فعال گاؤں پروگرام کا حوالہ دیا جس کا مقصد لوگوں کو سرحدی علاقوں میں اپنے آبائی مواضعات میں رہنے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے فرموں پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی تنظیموں کے اندر ایک الگ سیکشن قائم کریں، جو دور دراز کے علاقوں میں ترقی پر توجہ مرکوز کرے۔
جناب گریدھر ارمانے نے کہا کہ ڈی آر ڈی او ،ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کو تعاون فراہم کر رہا ہے، اور وہ مل کر آنے والے وقتوں میں تیز اور بہتر بنانے کے لیے نئی اختراعات متعارف کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ حکومت کے ساتھ ہاتھ ملا کر چلیں اور مقررہ وقت میں معیاری مصنوعات کی بڑے پیمانے پر پیداوار پر زیادہ توجہ دیں۔ انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ افرادی قوت کی مہارتوں کو بڑھانے کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کریں، جس سے کسی تکنالوجی کو پروڈکٹ میں تبدیل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے کسی قوم کی ترقی میں بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تکنیکی بنیادی ڈھانچے کے میدان میں غیر معمولی ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے، جو کہ ملک کے تزویراتی قوت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے مزید کہا کہ تکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اور پائیدار بنیادی ڈھانچے اور سبز بنیادی ڈھانچے کی ضرورت اب تکنیکی شعبے کا حصہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ہمارے تکنیکی انفراسٹرکچر میں جدید ترین تکنالوجیوں کو شامل کرنے کے طریقے تلاش کرنے کا وقت ہے۔ ہم نے ایک اچھی شروعات کی ہے، لیکن بہترین طور طریقوں کو حاصل کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
ڈائریکٹر جنرل، ریسورس اینڈ منیجمنٹ جناب پرشوتم بیج نے کہا کہ سمپوزیم، جس میں 500 سے زیادہ مندوبین پانچ تکنیکی سیشنوں کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں، میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں پر مختلف موضوعات پر غور و خوض کیا جائے گا، جس میں صارفین، صنعت، تعلیمی شعبے اور ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کے ماہرین کی جانب سے تفصیلی معلومات پیش کی جائے گی۔ یہ صارفین، منصوبہ سازوں، ڈیزائنرز، آرکیٹیکٹس اور بالآخر ایگزیکٹوحضرات کے اذہان کو روشن کرنے میں دور رَس اثرات کا حامل ثابت ہوگا تاکہ حکومت کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اور یہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شاندار مستقبل کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکے۔
دفاع کے سکریٹری نے تقریب کے موقع پر منعقدہ انڈسٹری پارٹنر نمائش کا بھی افتتاح کیا، جس میں صنعت کے مختلف شراکت داروں کی جانب سے تیار کردہ جدید ترین تکنالوجیوں اور مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی۔ اس تقریب میں آئی آئی ٹی ، این آئی ٹی اداروں اور دیگر انجینئرنگ کالجوں کے طلباء کا مقابلہ بھی شامل ہے۔ تقریب کے دوران ایک سمپوزیم سووینئر اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کنسٹرکشن اسٹیبلشمنٹ ورک پروسیجر 2024 بھی جاری کیا گیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6829
(Release ID: 2020100)
Visitor Counter : 122