پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
بھارت گیس نے ایل پی جی کی ترسیل کے تجربے میں انقلاب لانے کے لیے ‘‘پیور فارشیور’’ کا آغاز کیا
یہ شفافیت اور اعتماد کو یقینی بناتے ہوئے، صارفین کو ڈیلیوری قبول کرنے سے پہلے اپنے سلنڈر کی تصدیق کرنے کا اختیار دیتا ہے
Posted On:
08 FEB 2024 3:05PM by PIB Delhi
ایل پی جی کی ترسیل کے تجربے کو یکسر تبدیل کرنے کی سمت ایک اختراعی اقدام کے تحت ، بھا رت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) نے باوقار طریقے سے ‘‘پیورفارشیور’’ کے اقدام کے آغاز کا اعلان کیا۔ گوا میں آئی ای ڈبلیو 2024 میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے عزت مآب وزیر کے ذریعہ افتتاح کردہ اس اقدام کا مقصد آخری میل کی ترسیل کی ناکامیوں کو ختم کرنا اور صارفین کے اطمینان کو بے مثال سطحوں تک بڑھانا ہے۔
بی پی سی ایل خوردہ کاروبار کی جانب سے اپنے مخصوص ‘‘پیور فار شیور’’ اقدام کو وسعت دیتے ہوئے، ایل پی جی سلنڈروں میں معیار اور مقدار کی یقین دہانی براہ راست صارف کی دہلیز تک فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جو ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی خدمت ہے۔ ایل پی جی میں ‘‘ پیور فار شیور ’’ کے بنیادی حصے میں اس کی اختراعی چھیڑ چھاڑ پروف مہر ہے، جو کیو آر کوڈز سے لیس ہے تاکہ پروڈکشن پلانٹ سے کسٹمر کے قبضے تک سلنڈر کی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
سلنڈر پر موجود کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے پر، صارفین ایک مخصوص پیور فار شیور پاپ اپ کا مشاہدہ کریں گے جس کے ساتھ ایک ‘سگنیچردُھن’ بھی ہوگی، جس میں ضروری تفصیلات جیسے کہ سلنڈر کا مجموعی وزن بھرنے کے وقت دکھایا جائے گا۔ یہ صارفین کو شفافیت اور اعتماد کو یقینی بناتے ہوئے، ترسیل کو قبول کرنے سے پہلے اپنے سلنڈر کی تصدیق کرنے کا اختیار دیتا ہے۔اس میں اگر کوئی چھیڑ چھاڑ ہوتی ہے تو، کیوآر کوڈ غیرا سکین نہیں ہوتا ہے، جس سے ڈیلیوری کو رُک جاتی ہے اور پروڈکٹ کی حفاظت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
بی پی سی ایل کے سی اینڈ ایم ڈی جناب جی کرشنا کمار نے کہاکہ ایل پی جی کی ترسیل کے ماحولیاتی نظام میں ‘‘بی پی سی ایل ’’اپنی پیور فار شیور پہل کو بڑھانے، ایل پی جی سروس کے تجربے میں انقلاب برپا کرنے، ہمارے بھارت گیس صارفین کو اعتماد اور یقین دلانے پر فخر محسوس کرتا ہے۔
بی پی سی ایل کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ‘‘ایل پی جی ایکو سسٹم’’ میں درپیش کچھ پرانے مسائل جیسے راستے میں چوری، ممکنہ ترسیل کے وقت پر صارف کے سامنے بروقت ڈلیوری اور ری فل ڈیلیوری کے لیے اپنا وقت منتخب کرنے جیسے مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔ ہمارے ڈسٹری بیوٹرز کے لیے، یہ اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت پر مبنی روٹ کے متبادل جیسی خدمات پیش کرتا ہے، جو اس کی ترسیل کی استعداد کو بڑھا دے گی۔ ہم ایل پی جی ایکو سسٹم میں ڈیلیوری کے لئے خواتین کو بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیونکہ اس چیز کو خواتین سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔
ڈیلیوری نوٹیفیکیشن، ریئل ٹائم ٹریکنگ، اوٹی پی پر مبنی ڈیلیوری، اور ترجیحی سلاٹ بکنگ جیسی جدید خصوصیات کے ساتھ مربوط، ‘‘پیورفار شیور’’ سروس کے بے مثال تجربے کا وعدہ کرتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ اقدام ڈسٹری بیوشن چینل کو منفرد فوائد فراہم کرتا ہے، جوایک مخصوص پارٹنر ایپلی کیشن کے ذریعے ترسیل سے متعلق عملے کو بہتر راستوں اور شفاف ترسیل کے ماحولیاتی نظام کے ساتھ بااختیار بناتا ہے۔
‘‘پیورفار شیور’’ کے ساتھ، بی پی سی ایل کسٹمر سروس کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، بغیر سمجھوتہ کے معیار اور مقدار کے ساتھ صاف، موثر کھانا پکانے والے ایندھن کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ اس ضمن میں ہوئی یہ یادگاری ترقی ایل پی جی ایکو سسٹم کے اندر دیرینہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے، جو کہ قابل اعتماد اور شاندار مستقبل کا وعدہ کرتی ہے۔
بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل ) کے بارے میں:
فارچون گلوبل 500 کمپنی، بھارت پیٹرولیم کی دوسری سب سے بڑی انڈین آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے اور ہندوستان میں انٹیگریٹڈ انرجی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو خام تیل کی ریفائننگ اور پیٹرولیم مصنوعات کی مارکیٹنگ میں مصروف ہے، جس کی تیل اور گیس کے اپ اسٹریم اور ڈاون اسٹریم دونوں شعبوں میں موجودگی ہے۔ صنعت کمپنی نے زیادہ آپریشنل اور مالیاتی خودمختاری رکھنے والی کمپنیوں کے کلب میں شامل ہوکر، مہارتنا کا درجہ حاصل کیا۔
ممبئی، کوچی اور بینا کی بھارت پیٹرولیم ریفائنریز کی ریفائننگ کی مجموعی صلاحیت تقریباً 35.3 ایم ایم ٹی پی اے ہے۔ اس کی مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے میں تنصیبات، ڈپو، انرجی سٹیشنز، ایوی ایشن سروس سٹیشنز اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا نیٹ ورک شامل ہے۔ اس کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں30ستمبر 2023 تک 21,000 سے زیادہ انرجی سٹیشنز، 6,200 سے زیادہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرشپ، 525 لیوبس ڈسٹری بیوٹرشپ، 123 پی او ایل اسٹوریج لوکیشنز، 53 ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹس، 70 ایوی ایشن سروس سٹیشنز 4 لیوب بلینڈنگ پلانٹس اورملک بھر کی چار پائپ لائنز شامل ہیں۔
بھارت پیٹرولیم ایک پائیدار سیارے کی سمت گامزن ہونے کے لیے اپنی حکمت عملی، سرمایہ کاری، ماحولیاتی اور سماجی عزائم کو یکجا کر رہا ہے۔ کمپنی نے اگلے 5 برسوں میں تقریباً 7000 انرجی سٹیشنوں پر الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن پیش کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
پائیدار حل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، کمپنی، دائرہ کار 1 اور 2 کے اخراج میں 2040 تک کاربن کے صفر اخراج والی کمپنی بننے کے لیے ایک ماحولیاتی نظام اور خاکہ وضع کر رہی ہے۔ بھارت پٹرولیم، بنیادی طور پر تعلیم، پانی کے تحفظ، ہنر کے فروغ ،صحت، کمیونٹی کے فروغ، صلاحیت سازی اور ملازمین کی رضاکارانہ خدمات کے شعبوں سے منسلک کئی اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کمیونٹیز کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔ اس کے بنیادی مقصد کے طور پر ’انرجائزنگ لائفز‘ کے ساتھ، بھارت پیٹرولیم کا وژن ایک قابل تعریف عالمی توانائی کمپنی بننا ہے جو ہنر، اختراع اور ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھارہی ہے۔
********
ش ح۔ش م ۔رم
U-6807
(Release ID: 2019937)
Visitor Counter : 57