نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

این اے ڈی اے انڈیا صاف ستھرے کھیلوں کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لیے #پلے ٹرو مہم کا اہتمام کرتا ہے۔

Posted On: 02 MAY 2024 5:43PM by PIB Delhi

نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے)، انڈیا نے # پلے ٹرو (#PlayTrue) مہم کا اختتام کیا، جس میں 12,133 سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی۔ اس مہم نے ڈبلیو اے ڈی اے (واڈا) کے پلے ٹرو ڈے کی یاد منائی جس کا مقصد ہندوستان میں صاف ستھرے کھیل اور اینٹی ڈوپنگ طریقوں کی اہمیت کے تئیں بیداری کو فروغ دینا تھا، جسے ملک بھر میں کھلاڑیوں، کوچوں اور کھیلوں کے شائقین کی زبردست شرکت اور حمایت حاصل ہوئی۔

#پلے ٹرو مہم این اے ڈی اے انڈیا کے کھلاڑیوں، کوچوں اور پوری کھیل برادری کو اینٹی ڈوپنگ ضابطوں کی مکمل تفہیم سے آراستہ کرنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے، انہیں بھارت میں صاف ستھرے کھیلوں کا چیمپئن بننے کے لیے بااختیار بناتی ہے۔ یہ مہم 15 سے 30 اپریل، 2024 تک منعقد کی گئی تھی۔

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیو اے ڈی اے) کے وژن سے وابستہ، # پلے ٹرو مہم منصفانہ کھیل کی وکالت، ڈوپنگ کو مسترد کرنے اور منصفانہ مقابلے کے جذبے کو فروغ دے کر کھیلوں میں ایمانداری پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اپنی انٹر ایکٹو سرگرمیوں، جس میں # پلے ٹرو کوئز، میں ایک # پلے ٹرو سفیر ہوں، # پلے ٹرو حلف ، اور میسکاٹ ڈرائنگ کمپٹیشن شامل ہیں، کے توسط سے ناڈا انڈیا  نے شرکاء کو مشغول کیا اور اس طرح صاف ستھرے اور اخلاقی مقابلے کے کلچر کو فروغ دیا۔

مہم میں اینٹی ڈوپنگ ضوابط کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنے والے بصیرت انگیز آگاہی سیشن شامل تھے۔ شرکاء کو کھیلوں میں ڈوپنگ کے نتائج، سپلیمنٹس کو سمجھنے اور اینٹی ڈوپنگ کے تعلق سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔ ہندوستان کی اسپورٹس کمیونٹی کے ہر طبقے تک پہنچنے کی کوشش میں، سیشنز کو ایتھلیٹ سپورٹ پرسنل، میڈیکل پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم، قانونی افراد اور غذائی سپلیمنٹ مینوفیکچررز کے لیے تیار کیا گیا تھا، جس سے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام میں جامع کوریج کو یقینی بنایا گیا۔

مہم نے ایتھلیٹس اور حصص داروں کے لیے پیرس 2024 اولمپکس کے تناظر میں ایک لچکدار اینٹی ڈوپنگ فریم ورک قائم کرنے کے لیے تعاون، بصیرت کے تبادلے اور حکمت عملیوں کے لیے ایک اہم ایونٹ کے طور پر کام کیا۔ عالمی سطح پر منصفانہ کھیل، دیانتداری، اور صاف ستھرے کھیلوں کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی وکالت کرنے کے لیے ہندوستان کے غیر متزلزل عزم کو پورے ایونٹ میں نمایاں طور پر دکھایا گیا۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 6753



(Release ID: 2019496) Visitor Counter : 40