وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جی نے گجرات کے ساحل کے پاس آئی ایف بی سینٹ فرانسس جہاز پر سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ماہی گیر کو بچایا

Posted On: 02 MAY 2024 5:17PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے ایک ماہی گیر کو بچانے کے لیے جس کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی، رات کے وقت ایک جرات مندانہ بچاؤ آپریشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔ 01 مئی 2024 کی رات کو گجرات کے ویراول سے تقریباً 130 کلومیٹر مغرب میں سمندر کی ناہمواری کی وجہ سے انڈین فشنگ بوٹ (آئی ایف بی) سینٹ فرانسس پر ایک ماہی گیر بری طرح سے گر کر زخمی ہو گیا تھا۔

آئی سی جی کو ویراول میں کوسٹ گارڈ میری ٹائم ریسکیو ذیلی سینٹر کی طرف سے مدد کے لیے ایک کال موصول ہوئی۔ تیزی سے ردعمل کرتے ہوئے، آئی سی جی جہاز سی-153، جو اس وقت ایک نگرانی کے مشن پر تھا، نے طبی انخلا میں مدد کے لیے اپنا راستہ تبدیل کر دیا۔ آئی سی جی نے زخمی ماہی گیر کو آئی ایف بی سینٹ فرانسس سے کامیابی کے ساتھ نکالا اور مزید علاج کے لیے اسے فوری طور پر ویراول میں ایک طبی مرکز میں منتقل کر دیا۔

بچاؤ آپریشن سمندر میں قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے آئی سی جی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے، ان تمام لوگوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بناتا ہے جو سمندر کے پانیوں میں قدم رکھتے ہیں اور اس طرح اپنے نعرے ”ہم تحفظ دیتے ہیں“ کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

 

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6751


(Release ID: 2019492) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu