سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونی کیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) میں ’’صحت اور صفائی ستھرائی: دونوں ایک دوسرے سے ،منسلک ہیں‘‘ کے عنوان سے ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا
Posted On:
02 MAY 2024 5:39PM by PIB Delhi
نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ اور اکیڈمکس کے سربراہ پروفیسر شریدھر دویدی نے آج سوچھتا پکھواڑے کے دوران نئی دہلی میں سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونی کیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) میں ’’صحت اور صفائی ستھرائی: دونوں ایک دوسرے سے منسلک ہیں‘‘ کے عنوان سے ایک لیکچر دیا۔
یہ لیکچر انسٹی ٹیوٹ کے وویکانند ہال میں سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر کے زیر اہتمام سووچھتا پکھواڑے کے 15 روزہ پروگرام کے دوسرے دن منعقد ہوا اور اس میں صفائی ستھرائی اور مجموعی تندرستی کے درمیان اندرونی تعلق کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔
سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال، مہمانِ خصوصی پروفیسر شریدھر دویدی کا خیرمقدم کرتے ہوئے
اپنے خطاب میں پروفیسر شریدھر دویدی نے نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ذہنی اور روحانی تندرستی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مذاہب صفائی ستھرائی کی ترغیب دیتے ہیں اور سامعین پر زور دیا کہ وہ کووڈ- 19 عالمی وبا کے دوران اپنائی گئی صحت مند عادات کو جاری رکھیں۔ پروفیسر دویدی کے پیغام حاضرین نے بہت پسند کیا، جس میں صحت کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا جس میں صفائی ستھرائی کے مناسب طریقے اور متوازن طرز زندگی شامل ہو۔
سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر کی ڈائرکٹر، پروفیسر رنجنا اگروال نے صفائی ستھرائی کو ایک مشن بنانے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کے عزم کو دہرایا، جس کا مقصد ایک صاف ستھرے ملک کے طور پر ہندوستان کی شبیہ کو درست کرنا اور اسے بڑھانا ہے۔ سووچھتا پکھواڑا پہل اس عزم کا ثبوت ہے، جو ایک صحت مند اور صاف ستھرے ہندوستان کے تئیں بیداری اور عمل کو فروغ دیتا ہے۔
سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونی کیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) حکومت ہند کی سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت، کی سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل کے تحت کام کرنے والی ایک جزوی تجربہ گاہ ہے۔ یہ سائنس مواصلات، شواہد پر مبنی سائنس ٹیکنالوجی اور اختراعی پالیسی ریسرچ اور عوام میں سائنسی بیداری کے فروغ کے لیے وقف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 6754
(Release ID: 2019486)
Visitor Counter : 66