ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ساحلی جنگلات کی بحالی کی اسکیمیں

Posted On: 05 FEB 2024 4:45PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات اورآب وہوامیں تبدیلی کے وزیرمملکت جناب اشونی کمارچوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ ساحلی جنگلات میں کاربن کو ذخیرہ کرنے، سمندری حیاتیاتی تنوع کے لیے افزائش گاہ فراہم کرنے اور مچھلیوں کی عالمی آبادی کو سہارا دینے کی زیادہ صلاحیت ہے۔ حکومت نے پروموشنل اور ریگولیٹری اقدامات کے ذریعے ساحلی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ساحلی  جنگلات کے تحفظ اور ان کو بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے نیشنل کوسٹل مشن پروگرام کے تحت پروموشنل اقدامات کو ایک مرکزی سیکٹر اسکیم کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے جس کا نام ‘مینگرووز اور کورل ریفس کا تحفظ اور انتظام’ ہے۔

ریگولیٹری اقدامات کوسٹل ریگولیشن زون (سی آرزیڈ) نوٹیفکیشن (2019) کے ذریعے ماحولیات (تحفظ) ایکٹ، 1986 کے تحت لاگو کیا جاتا ہے۔ جنگلی حیات (تحفظ) ایکٹ، 1972؛ انڈین فاریسٹ ایکٹ، 1927؛ حیاتیاتی تنوع ایکٹ، 2002؛ اور ان قوانین کے تحت وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے۔

مرکزی بجٹ 24-2023 میں شورلائن ہیبی ٹیٹس اورٹینگبل انکمز کے لئے   مینگرواقدام (ایم آئی ایس ایچ ٹی آئی )کا اعلان کیاگیاہے تاکہ  مینگرووز کو ایک منفرد، قدرتی ماحولیاتی نظام کے طور پر فروغ دیا جا سکے جس میں بہت زیادہ حیاتیاتی پیداواری صلاحیت اور کاربن کو ضبط کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اس کے علاوہ ایک بائیو شیلڈ کے طور پر کام کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔ اسی مناسبت سے،ایم آئی ایس ایچ ٹی آئی  کو ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر یعنی 5 جون 2023 کے موقع پر شروع کیا تھا۔ مزید برآں، ایم آئی ایس ایچ ٹی آئی  سرگرمیوں کے نفاذ کے لیے آپریشنل رہنما خطوط تیار کیے گئے ہیں اور منصوبوں کی تیاری کے لیے ریاستوں کو بھیجے گئے ہیں۔ایم آئی ایس ایچ ٹی آئی  2023-24 کے بعد سے شروع ہونے والے پانچ سالوں کے دوران 9 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے تقریباً 540 کلومیٹر رقبے پر محیط ساحلی جنگلات  کی بحالی/جنگلات کا تصور  پیش کرتاہے۔ ریاستوں کو بھی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ موجودہ اسکیموں/پروگراموں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعہ ایم آئی ایس ایچ ٹی آئی  کے تحت سرگرمیاں  بڑھائیں ۔ مجموعی طور پر، 2015 سے 2021 کے درمیان ملک کے  ساحلی جنگلات  کے احاطہ میں 252 کلومیٹر 2 کا اضافہ دیکھا گیا۔

******

 (ش ح۔ح ا۔ع آ)

U-6743



(Release ID: 2019406) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Bengali