ارضیاتی سائنس کی وزارت
بھارتی محکمہ موسمیات نے مئی 2024 کے پہلے ہفتے کے لیے موسم کی پیشن گوئی جاری کی
بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا کہ مشرقی بھارت میں 2 مئی تک اور جنوبی جزیرہ نما ب بھارت میں 3 مئی تک گرمی کی لہر سے شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے اور اس کے بعد موسم میں بتدریج بہتری آئے گی
مہاراشٹر اور گجرات میں آئندہ 5 دنوں کے دوران اور وسطی بھارت میں 3- 5 مئی کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان
شمال مشرقی بھارت میں 2 مئی تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا قوی امکان
Posted On:
01 MAY 2024 3:09PM by PIB Delhi
موسمی نظام اور پیشن گوئی اور انتباہات:
- شمال مشرقی بنگلہ دیش پر ایک طوفانی گردش واقع ہے۔ ایک اور طوفانی گردش شمال مشرقی آسام پر نچلی ٹراپواسفیرک سطحوں پر واقع ہے۔ خلیج بنگال سے شمال مشرقی ہندوستان تک مضبوط جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔ ان کے زیر اثر:
- اگلے 5 دنوں کے دوران اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، سکم، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ میں کافی حد تک وسیع، ہلکی سے درمیانی بارش/برفباری کے ساتھ کہیں کہیں گرج چمک اور بجلی اور تیز ہواؤں (30 سے50 کلومیٹر فی گھنٹہ) کا امکان ہے۔ یکم مئی 2024 کو سکم میں کہیں کہیں ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
- یکم سے 2 مئی کے دوران اروناچل پردیش اور آسام اور میگھالیہ میں اور یکم سے 3 مئی کے دوران ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں کہیں کہیں بھاری بارش کا قوی امکان ہے۔ یکم اور2 مئی کو اروناچل پردیش اور 2 مئی 2024 کو جنوبی آسام، میگھالیہ، میزورم اور تریپورہ میں کہیں کہیں بہت شدیش بارش کا امکان ہے۔
- ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس سے 3 مئی سے شمال مغربی بھارت کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس کے زیر اثر:
- تین سے 6 مئی 2024 کے دوران جموں-کشمیر-لداخ-گلگت-بلتستان-مظفر آباد، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش/برفباری کا امکان ہے۔
- مغربی اتر پردیش- ہریانہ-چنڈی گڑھ-دہلی- پنجاب - راجستھان میں 4 سے 6 مئی 2024 کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بہت ہلکی/ہلکی بارش کا قوی امکان ہے۔
- یکم سے 3 مئی، 2024 کے دوران اتر پردیش، بہار اور ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں تیز سطحی ہوائیں (25 سے35 کلومیٹر فی گھنٹہ) چلنے کا قوی امکان ہے۔
- ساحلی آندھرا پردیش اور یانم ، تلنگانہ، رائلسیما، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل، جنوبی اندرونی کرناٹک اور کیرالہ اور ماہے میں 5 سے 8 مئی 2024 کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ سے جنوبی جزیرہ نما بھارت میں بارشوں کی سرگرمی کا امکان ہے ۔
اگلے 5 دنوں کے لیے گرمی کی لہر، گرم رات اور گرم اور مرطوب موسم کا انتباہ
- دریائے گنگا سے ملحقہ مغربی بنگال، مشرقی جھارکھنڈ، شمالی اوڈیشہ اور رائلسیما میں 3 مئی تک 44 سے 47 ڈگری سیلیس کی حد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جاری رہنے اور اس کے بعد کم ہونے کا امکان ہے۔
- دریائے گنگا سے ملحقہ مغربی بنگال کے بہت سے مقامات، اوڈیشہ، بہار کے کچھ حصوں ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، جھارکھنڈ میں کہیں کہیں یکم سے 2 مئی کے دوران گرمی کی لہر سے شدید گرمی کی لہر کے حالات غالب رہنے کا امکان ہےاور اس کے بعد شدت میں کمی آنے کا امکان ہے اور اس کے بعد 3 دنوں کے دوران خطے میں کہیں کہیں گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
- اگلے 3 دنوں کے دوران رائلسیما میں کہیں کہیں گرمی کی لہر سے شدید گرمی کی لہر کے حالات اور اس کے بعد کے 2 دنوں کے دوران گرمی کی لہر کے حالات غالب آنے کا امکان ہے۔
- اگلے 4 سے 5 دنوں کے دوران تلنگانہ، اندرونی کرناٹک، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں اور یکم اور 2 مئی کے دوران کیرالہ میں اور یکم سے 3 مئی کے دوران تمل ناڈو میں کہیں کہیں گرمی کی لہر چلنے کا قومی امکان ہے۔
- یکم سے 5 مئی کے دوران کونکن، مدھیہ مہاراشٹر، گجرات ریاست میں اور 3 سے5 مئی کے دوران مراٹھواڑہ میں کہیں کہیں گرمی کی لہر کی لہر کا قومی امکان ہے۔
- اگلے 5 دنوں کے دوران ساحلی کرناٹک اور کیرالہ اور ماہے میں اور یکم مئی 2024 کو مغربی آسام میں گرم اور مرطوب موسم غالب رہنے کا امکان ہے۔
- یکم سے 3 مئی کے دوران چھتیس گڑھ میں، 3 سے 5 کے دوران مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں یکم اور 2 مئی 2024 کو اڈیشہ اور دریائے گنگا سے محلقہ مغربی بنگال میں گرم رات کے غالب رہنے کا امکان ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6733
(Release ID: 2019352)
Visitor Counter : 79